کٹرا//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا جو شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، نے سمپورن آ نند سنسکرت یونیورسٹی میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر شری ماتا ویشنودیوی گوروکل کے طلاب کو مبارک باد دی۔ماسٹر انمول شرما نویں جماعت کے طالب علم اور ماسٹر انکت شرما جو کہ شاستری حصہ سوم کے طالب علم ہے اور شری ماتا ویشنودیوی گوروکل شرن پڈوکا کٹرا میںتعلیم حاصل کررہے ہیں کو یونیورسٹی کے آٹھویں جماعت اور شاستری حصہ سوم کے سالانہ امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ ان امتحانات کا انعقاد سمپورن آنند وشوا ودھیالیہ وارانسی نے کیا تھا جس کے ساتھ گوروکل منسلک ہے ۔یہ امتحانات گزشتہ سال لئے گئے تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے طالب علموں کو اُن کے شاندار کارنامے اور ایس ایم وی ڈی گورکل میں نام روشن کرنے پر مبارک باد پیش کی۔اُنہوں نے شراین بورڈ سے مزید کہا کہ وہ گوروکل کو عمدہ درس و تدریس اور دیگر سہولیات کی فراہمی جاری رکھے تاکہ طالب علموں کی محنت کے نتیجے میںنصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں زیادہ مظاہرہ دیکھنے کو ملے۔یہ باقابلِ ذکر ہے کہ انمول شرما کو وِکر اٹونڈ شوکل سوارن پدک جبکہ انکت شرما کو شریمتی ششکانت شرما سوارن پدک سے نوازا گیا تھا۔کٹراکے دورے کے دوران لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ رمیش کمار تھے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یاتریوں کی سہولیت کے لئے شرائین بورڈ کی طرف رکھی جانے والی سہولیات جائزہ لیا اور جاری اور بنیادی ڈھانچے کی ترقیاتی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اُنہوں نے سی ای او شرائین بورڈ کو ہدایت دی کہ وہ جاری منصوبوں کی تکمیل کومتوقع مقررہ وقت کے اندر یقینی بنائیںاور یاتریوں کی سہولیات کو مزید بڑھایا جائے ۔لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنو دیوی جی شرائین کا بھی دورہ کیا اوروہاں حاضری دی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں اَمن ، ترقی اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔