Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
غرلیات

غزلیات

Mir Ajaz
Last updated: December 18, 2022 12:50 am
Mir Ajaz
Share
4 Min Read
SHARE

مجھ سے میری آرزوئے جانِ جاں ناراض ہے
ایسا لگتا ہے کہ اب سارا جہاں ناراض ہے

پیڑ پودھے پُھول کلیاں تتلیاں بھنورے سبھی
پوچھتے ہیں کیوں ہمارا باغبان ناراض ہے

اِس کو کوئی بھی گلہ بادِ مخالف سے نہیں
ہاں میری کشتی سے اُس کا بادباں ناراض ہے

ایک عرصے سے گُریزاں ہے تیری تیکھی نظر
میرے سینے سے ہی کیوں تِیرو کماں ناراض ہے

ایک بھی میرا عریضہ لے کے یہ جاتا نہیں
اےندی کیوں اب تیرا آبِ رواں ناراض ہے

کوئی بھی پرواز پنچھیؔ ملتوی کرنا نہیں
ہونے دے گر تجھ سے تیرا آسمان ناراض ہے

سردار پنچھیؔ
جیٹھی نگر، مالیر کوٹلہ روڑکھنہ ،پنجاب
موبائل نمبر؛9417091668

خیالِ یار کا شب بھر وبالِ جان ہو جانا
در و دیوار کا اکثر خلِشؔ زِندان ہو جانا
فِراقِ یار میں ہم نے یہ منظر بارہا دیکھا
سِتاروں سے بھرے آکاش کا سُنسان ہو جانا
رِوایت میری بستی کی کئی برسوں پرُانی ہے
یہ آدھی شب کسی کی موت کا اعلان ہوجانا
کبھی اک یاد کا راحت کا یوں سامان ہو جانا
کبھی اک یاد کا ہر پل لہو افشان ہو جانا
تغافل میری حالت پر بڑا آسان ہے تجھ کو
بڑا دُشوار ہے تم سے یوں بے پُرسان ہو جانا
ہوا جب ذکر تیرا تو غزلخوانی ہوئی پرُنم
قلم کاغذ کا دیکھا ہے لہو لہان ہو جانا
کبھی غم میں ٹپکتا ہے لہو نوکِ قلم سے تو
کبھی احساس کے الفاظ کا فُقدان ہو جانا

خلشؔ
لارم اسلام آباد کشمیر
[email protected]

جانِ محفل بن گیا وہ حسنِ سادہ اوڑھ کر
شام زلفوں پہ تو رخ پہ رنگِ بادہ اوڑھ کر
مسکرانے کی فقط اک رسم باقی رہ گئی
دل تو کب کا سو چکا غم کا لبادہ اوڑھ کر
مسکرا کے کر چلا تُو کتنے وعدے تار تار
اور ماتم میں رہا میں ایک وعدہ اوڑھ کر
نیم شب میں جاگ کر وہ جانے کیوں رونے لگے
سو گئے جو ترکِ اُلفت کا ارادہ اوڑھ کر
جانِ منزل یاد رکھنا کون پیچھے رہ گیا
راہِ الفت میں تمہاری خاکِ جادہ اوڑھ کر
برف پڑتے ہی پھرا آنکھوں میں رنگِ حُسنِ یار
سرد راتوں کو بِتایا درد زیادہ اوڑھ کر
ترکِ الفت کا ارادہ اب رہا کس کام کا
دل تو باغی ہو گیا عزمِ اعادہ اوڑھ کر
گوشہ گیری کا مزا ہے بال ِعنقا کی قسم
بس جنونِ عشق کا دشتِ کشادہ اوڑھ کر
کیسے طاہر ؔ پھر نہ آتا یاد وہ ماہِ تمام
ظلمتِ شب سو چکی تھی چاند آدھا اوڑھ کر

ڈاکٹر تنویرطاہرؔ
گھاسی یار حول، سرینگر
موبائل نمبر؛70068048841

عشق کر بیٹھے سیانا کیا کئے
کوئی بتلادے خدارا کیا کئے
اُن کو دیکھا دیکھتا ہی رہ گیا
خود کو دیکھ آئینہ توڑا کیاکئے
دل نہیں لگتا کسی صورت کہیں
تیری اُلفت کی تمنا کیا کئے
رات بھر جاگے دعاء فریاد کی
تجھ کو پانے کے لئے کیا کیا کئے
عارض ولب، چشم و گیسو یار کے
دستِ قدرت نے تراشا کیا کئے
ہے جان لیوا خامشی جسکی سزا
اے چارہ گر ہم جرم ایسا کیا کئے
لوحِ دل پر خونچکاں تحریر سے
نا م اُنکا ہے مٹایا کیا کئے
جب سے کی منسوب اُن سے وہ غزل
مرزا منیبؔ حشر برپا کیا کئے

مراز ارشاد منیبؔ
بیروہ بڈگام
موبائل نمبر؛9906486481

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
۔9500بنکر دستیاب، شہری علاقوں میں بھی تعمیرکئے جائینگے:ڈلو متاثرہ خاندانوں کی واپسی فورسز کی کلیئرنس کے بعد ممکن،ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے اقدامات جاری
پیر پنچال
بوتلوں اور ڈبوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی فروخت پر پابندی
صنعت، تجارت و مالیات
جنگ بندی اعلان کے بعد تاریخی مغل روڈ پر بھی رونق واپس لوٹ آئی پیرپنچال میں لوگوں نے راحت کی سانس لیکر اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کردیں
پیر پنچال
ریکی باں ملہت پل تکمیل کے باوجود عوام کیلئے تاحال بند عام لوگوں کو پریشانی کا سامنا ، عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر
پیر پنچال

Related

غرلیات

غزلیات

May 10, 2025
غرلیات

غزلیات

May 3, 2025
غرلیات

غزلیات

April 26, 2025
غرلیات

غزلیات

April 19, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?