جموں//’سوچھتاہی سیوامہم ‘کے تحت جموں میونسپل کارپوریشن نے سالڈویسٹ منیجمنٹ سے متعلق ایک کانفرنس کااہتمام کیاجس میں جموں کے مختلف واڈوں کی سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس دوران آڈیوویژول پرزنٹیشن اورپاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے شرکاء کوویسٹ منیجمنٹ سے متعلق جانکاری دی اورشہریوں پرفضلے کوٹھکانے لگانے سے متعلق ذمہ داریوں پرتفصیلی خیالات کااظہارکیا۔ڈاکٹرظفراقبال میونسپل ویٹرنری افسرنے سالڈلکوڈ ریسورس منیجمنٹ کے بارے میں شرکاء کو مختلف پہلوئوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایاکہ وہ کس طرح دومختلف رنگوں کے کوڑہ دان (پیلااورسبز) گھروں میں رکھ سکتے ہیں۔ان دونوں کوڑے دانوں میں خشک اورترقسم کے ویسٹ میٹریل کورکھنے پرزوردیا۔انہوں نے بائیوڈی گریڈایبل اورنا ن بائیوڈی گریڈایبل موادکے بارے میں بتایاکہ کس طرح سے ان کودوبارہ سے قابل استعمال بنایاجاسکتاہے۔اس دوران سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے کانفرنس میں دی گئی جانکاری کوسراہا اورماہرسے سوالات پوچھنے کے علاوہ اپنے مسائل بھی اُجاگرکیے۔کمشنر جموں میونسپل کارپوریشن اروند کوتوال نے کہاکہ وزیراعظم نریندرمودی کی جانب سے سوچھتاہی سیوا مہم ملک بھرمیں شروع کی گئی ہے جس کامقصد اپنے شہراورعلاقے کوصاف ستھرابناناہے۔انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ جموںشہرکوصاف ستھرابنانے کیلئے جے ایم سی کوتعاون دیں۔ورکشاپ کے انعقادکامقصد لوگوں کوسالڈویسٹ کوٹھکانے لگانے سے متعلق جانکاری دیناتھا۔اس موقعہ پر پردیپ سنگھ جوائنٹ کمشنر (اے)، مس سنینا شرما ،سیکریٹری،پربودھ شرما ،ایگزیکٹیو انجینئر (سی) ، ارون گپتا ،ایگزیکٹیو انجینئر (ٹی) ، سنجے بھگت،ایگزیکٹیوانجینئر(ای)،ڈاکٹرسلیم خان ہیلتھ آفیسر،ڈاکٹرظفراقبال میونسپل ویٹرنری آفیسر، راکیش گپتاسپیشل اسسٹنٹ برائے کمشنر،راجیش گپتا چیف انکروچمنٹ افسر، طارق رینہ ،اے ای ای ورکشاپ،طلعت محمودخان۔اے ای ای (ٹرانسپورٹ)بھی موجودتھے۔