زوجیلا ٹنل کی تعمیر کررہی کمپنی کی گاڑیاں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور باجری نکالنے میں ملوث

کنگن//وسطی کشمیر میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر باجری نکالنے کی پاداش میں فلڈ کنٹرول کی ٹیم نے سونہ مرگ کے نیلہ گراٹھ کوکری کدل میں زوجیلا ٹنل تعمیر کررہی کمپنی کی چار گاڑیوں کو ضبط کرکے ان کے خلاف سونہ مرگ پولیس سٹیشن میں کیس درج کرلیا ۔
 فلڈ کنٹرول گاندربل کے ذرائع نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان کو ایک شکایت موصول ہوئی تھی کہ زوجیلا ٹنل تعمیر کررہی میگا انفراسٹرکچر کمپنی کی گاڑیاں رات کے دوران سونہ مرگ کے نیلہ گراٹھ کوکری کدل میں نالہ سندھ سے غیر قانونی طور پر باجری نکال رہی ہیں ۔شکایت ملنے کے بعد گذشتہ رات فلڈ کنٹرول کی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کے دوران چار ایسی گاڑیوں کو ضبط کرکے ان کے خلاف سونہ مرگ پولیس سٹیشن میں ایف آئی آر درج کی۔