روہت کنسل نے پلوامہ کا تفصیلی دورہ کیا

 محکمہ پی ڈی ڈی مختلف سکیموں میں 5ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے

پلوامہ//پرنسپل سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ روہنت کنسل نے کہا ہے کہ حکومت کا ارادہ ہے کہ ہر اَضلاع کے بنیادی ڈھانچے اور معاشی و اقتصادی کی جامع ترقی کے لئے ویژن پیدا کیا جائے۔  ان باتوںکا اِظہار پرنسپل سیکرٹری نے کیپکس بجٹ 2020-21 ء کے تحت پیش رفت کا جائزہ لینے اور ضلع پلوامہ کے موجودہ مالی سال کے سالانہ کیپکس منصوبے پر غور خوض کرنے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اُنہوں نے محکموں سے کہا کہ وہ ضلع میں کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے لئے آپس میں قریبی ہم آہنگی اور تامل میل رکھیں ۔اُنہوں نے محکمہ کے سربراہوں پر زور دیا کہ وہ مرکزی معاونت والی سکیموں اور کیپکس بجٹ 2020-21 کے تحت ہاتھ میںلئے گئے کاموں کو معیاد بند مدت کے اندر مکمل کریں۔انہوں نے آڈٹ رِپورٹوں ، یوسیز ایکشن ٹیکن رِپورٹ کو بروقت پیش کرنے کے لئے کہا تاکہ کام بروقت مکمل کیا جاسکے۔پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ڈھانچے کے کاموںپر توجہ دینے کے علاوہ وہ دیگر سرگرمیوں کی بھی نشاندہی کریں جن میں سماجی بہبود سکمیں شامل ہیں۔اُنہوں نے اس علاقے میں سٹیڈیم اور کھیل میدانوں کے مطالبے کے ضمن میں محکمہ ریونیو کو اس مقصد کے لئے اَراضی کی نشاندہی کریں۔اُنہوں نے بلاک دیوس، جان ابھیان اور بیک ٹو وِلیج پروگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگراموں کا مقصد اِنتظامیہ کو لوگوں کی دہلیز تک پہنچانا ہے۔پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی بجلی کے مقصد کیلئے مختلف سکیموں میں 5000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کر رہا ہے اور یہ ضلع بھی اس طرح کی سکیموں کے تحت آئے گا۔اِس سے قبل پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل نے گزشتہ برس کے ترقیاتی منصوبے پر عمل درآمد کے سلسلے میں میٹنگ میں تفصیلی سیکٹورل وار جائزہ لیا۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ بصیر الحق چودھری ، منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ڈی سی ایل ڈاکٹر بسارت قیوم ، ایس ایس پی پلوامہ آشیش کمار مشرا ، چیف انجینئر ڈسٹرابیوشن کشمیر اور دیگر متعلقین نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ نے 2020-21 کے دوران ضلع کی مالی حصولیابیوں اور 2021-22 کے منصوبے کے بارے میں ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی۔اُنہوں نے میٹنگ کوجانکاری دی کہ سال 2020-21 کے دوران ضلع میں مختلف شعبوں کے تحت 1301 کام مکمل ہوچکے ہیں۔میٹنگ کو بیک ٹو وِلیج فلیگ شپ پروگرام کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا اور کہا کہ 825 شناختی کاموں میں سے 456 مرحلہ اول اور دوم میں مکمل ہوئے جس کے لئے 24،772 لاکھ روپے میں سے 1381.85 لاکھ روپے صرف ہوئے ۔اِس میٹنگ میں جل شکتی مشن ، پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ، پی ایم جی ایس وائی ، منریگا ،یوتھ سروسز اینڈسپورٹس میں اس مالی سال میں حاصل کردہ اہداف ، حصولیابیوں اور کاموں کو بھی پیش کیا گیا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے میٹنگ کو سڑکوں پر میکڈامائزشن کے بارے میں جانکاری دی کہ ضلع انتظامیہ نے گزشتہ برس 174.73 کلومیٹر کا فصلہ طے کیا ہے اور اس سال ضلع میں 156.19 کلومیٹر کے ہدف میں سے 46 کلومیٹر کو مکمل کیا گیا ہے۔میٹنگ کو بتایا گیا کہ آر اینڈ بی ڈویژن پلوامہ نے جو 221 سکیمیں لی ہیں ان میں سے 167سکیمیں مکمل ہوچکی ہیں اور 15112.7لاکھ صر ف ہوئے۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے ضلع میں کووِڈ۔19 مینجمنٹ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے کہاکہ ضلع میں کووِڈ مریضوں کے لئے 495 آکسیجن معاون بستروں کی گنجائش موجود ہے جن میں سے 10 آئی سی یو بیڈ بھی ہیں ۔پرنسپل سیکرٹری کو جانکاری دی گئی کہ آج تک 1,27,586ویکسین کے ٹیکے فراہم کئے گئے ہیں اور انوکویشن میں تیزی آرہی ہے اور جلد ضلع کو صد فیصد ٹیکہ کاری کا ہدف حاصل ہوگا۔