عظمیٰ نیوز سروس
جموں//جموں کے پرکھو علاقہ میں ایک میٹا ڈور اور موٹر سائیکل کے مابین ہوئے تصادم کے دوران 3موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے تاہم ڈیوٹی پر موجود ٹریفک پولیس اہلکاروں کی جانب سے حادثے کا شکار ہونے والے افراد کو فوری طور پرعلاج معالجہ کیلئے ہسپتال منتقل کروانے میں اہم رول ادا کیا گیا ۔صبح تقریباً 7:30 بجے کے قریب ایک منی بس اور موٹر سائیکل کے تصادم کے بعد سڑک پر پڑے
تین زخمیوں کو دیکھا۔ زخمی نوجوان خون میں لت پت سڑک پر پڑے تھے۔ ایس او ٹریفک اکھنور فوراً حرکت میں آئے اور راہگیروں کی مدد سے زخمیوں کو باہر نکالا اور ان میں سے دو کو اپنی کار میں اور دوسرے کو ٹاٹا موبائل پر جی ایم سی جموں منتقل کیا۔ اہلکار کی بروقت کارروائی سے قیمتی جانیں بچ گئیں۔ٹریفک پولیس نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ حادثات سے بچنے کے لئے تیز رفتاری سے گاڑی چلانے سے گریز کریں۔ انہوں نے کہاکہ حفاظتی آلات یعنی کریش ہیلمٹ کو ہمیشہ دو پہیہ گاڑی چلاتے وقت پہننا چاہیے اور اوور لوڈنگ اور ٹرپل سواری سے بھی بچنا چاہیے۔ ٹریفک پولیس عوام کی خدمت کیلئے پرعزم ہے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ عوام ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔