جموں/بی جے پی کے معروف لیڈراورمنڈل صدربی جے پی کسان مورچہ گنیش شرمانے ایس اجیت سنگھ ریٹائرڈ پولیس افسرکے ہمراہ کانگریس میں شمولیت اختیارکرلی ہے۔پردیش کانگریس کمیٹی نے گنیش شرمااورایس اجیت سنگھ وساتھیوں کاوالہانہ استقبال کیا۔پارٹی کے چیف ترجمان رویندرشرمانے کہاکہ بلاک کانگریس کمیٹی سندربنی کی موجودگی میں نوشہرہ میں گنیش شرمانے کانگریس میں شمولیت اختیارکی ۔ انہوں نے کہاکہ گنیش شرمااورساتھیوں نے کانگریس کی پالیسیوں اورقیادت پراعتمادظاہرکیاہے۔اس موقعہ پر دوارکاناتھ شرمابلاک صدر، ملکھ راج ،روشن لا ل پراشر،اشوک کمار، بلدیوسنگھ، موہندرسنگھ، ویشنودیوی ، اوم پرکاش ،پریتم لال، گیان چند، کیپٹن ،دیس راج ودیگران بھی موجودتھے۔