جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے ’بیک ٹو ولیج پروگرام ‘کو جموں وکشمیر حکومت کافلاپ شو قرار دیتے ہوئے کہاکہ اِن پروگراموں کے دومراحل کے دوران لوگوں نے جو جو مسائل حکام کی نوٹس میں لائے تھے، متعلقہ محکموں نے اُن کی طرف رتی بھر توجہ نہ دی ہے۔ ضلع سانبہ کے ڈگور گاو¿ں میں لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ گاو¿ں والوں کو اُمید تھی کہ بیک ٹو ولیج پروگرام حکومت نے جو شروع کیا ہے، اِس سے دیہی علاقوں میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی جنہوں نے زور وشور سے اپنے مسائل حکام کی نوٹس میں لائے مگرمتعلقہ محکمہ جات نے اِن کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا اور کوئی بھی توجہ نہیں دی جارہی۔منجیت سنگھ نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مطالبہ کیاکہ وہ کنڈی علاقہ جات میں لوگوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں ذاتی مداخلت کریں۔