جموں//وائس چانسلر شیرکشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچرسائنسز اینڈٹیکنالوجی نے بشناہ بلاک کے گائوں دیولی میںگذشتہ روز پہلی وومن ٹیکنالوجی پارک (ڈبلیوٹی پی) کاافتتاح کیا۔یہ پارک ڈیپارٹمنٹ آف سائنس اینڈٹیکنالوجی ،سائنس فارایکویٹی ،ایمپاورمنٹ اینڈ ڈیولپمنٹ حکومت ہند ،انڈورسمنٹ آف ڈویژن آف ایل پی ٹی سکاسٹ جموں کی جانب سے قائم کیاگیاہے ۔وومن ٹیکنالوجی پارک میں جدیدسہولیات مثلاً ڈیری فارمنگ ، پولٹری فارمنگ ،فش فارمنگ، شیپ ۔گوٹ فارمنگ وغیرہ دستیاب ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس پارک کوصاف ستھرے دود، گوشت اورفش پروڈکشن کے ساتھ ساتھ خواتین کی معاشی ترقی کی غرض سے قائم کیاگیاہے۔اس دوران تقریب میں ڈائریکٹرریسرچ سکاسٹ جموں پروفیسر ڈاکٹرجے پی شرما اورایسوسی ایٹ ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری سائنسزاینڈانیمل ہسبنڈری سکاسٹجموں،پروفیسرایم ایس بڑوال، بی ڈی اوبشناہ شازیہ چوہدری ودیگران بھی موجودتھے۔