جموں//اے ڈی جی پی ہوم گارڈس ، ڈیزاسٹرمنیجمنٹ اور سیکورٹی منیر احمد خان نے راج بھون میں گورنر این این ووہر ا کے ساتھ ملاقات کی۔اس دوران انہوںنے گورنر کو ریاست میں سلامتی نظامت سے متعلق کئی امور کے بارے میں جانکار ی دی۔اس موقعہ پر گورنر نے وادی میں پولیس سربراہ کی حیثیت سے منیر خان کے رول کو قابل ستائش قرار دیا۔ گورنر نے اہم تنصیبات اور ریاست کے تینوں خطوں میں حساس مقامات کا سیکورٹی آڈٹ کرانے پر زور دیا۔