جموں//سول سیکرٹریٹ میں جے کے ایگرو اِنڈسٹریز ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کی 37 ویں سے 47 ویں سالانہ جنرل میٹنگیںلیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی صدارت میں منعقدہوئیں۔ کارپوریشن کی سالانہ جنرل میٹنگ میں سال2004-05 سے 2014-15 تک ہر لحاظ سے مکمل شدہ آڈِٹ رِپورٹوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کارپوریشن کی حصولیابیوں کی سراہنا کرتے ہوئے مشیر موصوف نے کہا کہ کارپوریشن کوپچھلے تین برسوں سے مسلسل منافع حاصل ہو رہاہے اور اُنہوںنے مزید ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کے اثاثوں کی انوینٹری بنائے اور جے کے ایگرو اِنڈسٹریز کی آئندہ منصوبہ بندی کی تفصیلی رِپورٹ پیش کرے۔انہوں نے فائنانس ایگروٹیکنالوجی اور قانونی امور کے شعبے میں مطلوبہ فنی علم کے ساتھ اِنڈپنڈنٹ ڈائریکٹروں کی تقرری کی بھی ہدایت دی تاکہ کارپوریشن کی اِنتظامیہ کو زیادہ مؤثر بنایا جائے اور مستقبل میں منافع میں اِضافہ کیا جاسکے۔مشیر موصوف نے کارپوریشن کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ کارپوریشن کا بزنس بڑھانے کے لئے تین سال کا بزنس منصوبہ بنائے۔چیئر مین نے زرعی سازوسامان کے ممتاز برانڈس کے ساتھ بھی معاہدہ کرنے کی ہدایت دی تاکہ ایگرو کو ملک میں معروف برانڈس ایگریکلچرل پراڈکٹ کی ڈیلرشپ مل سکے۔بالآخرپرنسپل سیکرٹری نے اپریل کے اِختتام تک بورڈ میٹنگ منعقد کرنے پر زور دیا اور کہا کہ کارپوریشن سی اے جی کے ذریعہ اُٹھائے گئے معاملے پر کارروائی سے متعلق تفصیلی رپورٹ پیش کرے گی۔میٹنگ میں پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری ، ایڈیشنل کمشنر ایم این ٹی ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر کاپریٹیو ،زراعت کاپریٹیو اینڈ فارمرس ویلفیئر (حکومت ہند) وی این کلا، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایگرو بھوانی رکوال، ڈائریکٹر جنرل پلاننگ بلال احمد ، ایڈیشنل سیکرٹری ایگریکلچر پنکج منگوترا ، ناظم زراعت جموں اَندرجیت ،ناظم باغبانی رام سیوک ، ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ رجنیش ، ڈائریکٹر فائنانس جے کے ایگرو راکیش کھجوریہ کے علاوہ دیگر اَفسران نے شرکت کی۔