سرینگر // محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹنل کے آرپار بارشوں کاسلسلہ جاری رہنے کاامکان ظاہر کرتے ہوئے پیش گوئی کی ہے کہ آج یعنی بدھ بعددوپہر سے موسم بہتر ہونے کی اُمید ہے ۔تاہم محکمہ موسمیات نے خبردارکیاہے کہ تازہ بارشوں کے نتیجے میں اہم شاہراہوں پرپسیاںاورمٹی کے تودے گرآنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات نے کہاکہ جموں و کشمیر بالخصوص کشمیر میں24 مارچ سے موسم میں بہتری کی توقع ہے۔دریں اثناء سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت4.6 ڈگری ، پہلگام میں3.2 اور گلمرگ میں منفی0.9 ریکارڈ کیا گیا۔ لداخ میں رات کا درجہ حرارت منفی 1.5، کرگل میں منفی1.6 اور دراس میں منفی3.4 ڈگری درج کیا گیا۔جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت14.9، کٹرہ میں13.2، بٹوٹ میں6.1، بانہال میں 5.8 اور بھدرواہ میں 5.6 ڈگری درج کیا گیا۔