نئی دہلی//دنیا بھرکے193ممالک کے مشترکہ فورم ’اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کا76واں سالانہ اجلاس 14ستمبر سے شروع ہوگا،جس میں دنیا کے کئی سربراہان مملکت کی شرکت متوقع ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی بھی سالانہ اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔وہ ممکنہ طورپر 23اور24ستمبرکوواشنگٹن اورنیویارک کادورہ کریں گے ۔وزیراعظم قیام کے دوران جنرل اسمبلی کے76ویں اجلاس سے خطاب کریں گے اورامریکی صدرجوبائیڈن کیساتھ اہم ملاقات کریں گے ۔