سرینگر//پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے دوالگ الگ احکامات کے ذریعے108پولیس اہلکاروں اور ایس پی اوزکے حق میں10لاکھ روپے کی امدادمنظور کی۔جے کے این ایس کے مطابق پولیس ہیڈکوارٹرس نے ایس پی اﺅز کے بچوںجنہوںنے تعلیمی سیشن2020-21کے دوران دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان میں80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں،کے حق میں وظیفہ منظور کیا ۔سال2021 میں26ایس پی اﺅزکے حق طبی امداد منظور کی گئی ہے تاکہ وہ اپنے یا افرادخانہ کے علاج کے اخراجات کو پورا کریں۔ متوقع امدادی رقم 5000 روپے سے لے کر50ہزار روپے تک ہے۔2021 میں جاری حکم زیرنمبر2628کے تحت 82 پولیس اہلکاروں/ایس پی اوز کے حق فی کس پانچ ہزار روپے کی مالی امداد منظور کی گئی ہے جوکورونا کی دوسری لہر کے دوران اس وباءمیں مبتلاءہوگئے تھے۔مالی امداد/طبی امداد ایس پی اوز کنٹری بیوٹری فنڈ/پولیس پریوار فنڈ سے منظور کی گئی ہے۔دریں اثنا ، ڈی جی پی دلباغ سنگھ نے ایس پی اوﺅز کے قابل بچوں،جنہوںنے تعلیمی سیشن2020-21کے دوران دسویں اور بارہویں کے سالانہ امتحان میں80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کئے ہیں،کے حق میں 75 ہزار روپے منظور کئے ہیں ۔