کپوارہ+ترال//قرآنک سنٹر گوگلوسہ ترہگام کی جانب سے اتوار کو سیر تی امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں پنجم سے لیکر بارہویں جماعت تک کے اڈھائی سو بچو ں نے شرکت کی ۔امتحان کے دوران کو ڈ 19کے قواعد و ضوابط کا پورا خیال رکھا گیا ۔علاقہ کے لوگو ں نے اس سیرتی امتحان منعقد کرنے کی سراہنا کی اور مطالبہ کیا کہ ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد ہونے چاہئیں تاکہ بچوں کی تربیت ہوسکے اور معاشرے کی بھی اصلا ح ہو ۔ اس سیرتی امتحان کے نتائج کا اعلان30مارچ کوکیا جائے گا ۔ادھرجنوبی کشمیر کے پنیر جاگیر ترال میں مقامی نوجوانوں کی جانب سے رضاکارانہ طور پر ایک سیرتی مقابلہ منعقد ہوا ہے جس میں علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک سو کے قریب طلبا ء طالبات نے حصہ لیا ہے ۔امتحان کے منتظمین نے بتایا کہ موجودہ دور میں اخلاقی گراوٹ عام ہوئی ہے اورہر روز کوئی نہ کوئی اخلاق سوز خبر پڑھنے کو مل رہی ہے اسلئے بچوں کو سیرت پاکؐ کی طرف راغب کیا جائے ۔