بانڈی پورہ//بانڈی پورہ قصبہ کے متصل گامرو میں ریچھنی کے دوشیر خوار بچے صبح سویرے کھیلتے ہوئے پائے گئے ۔جب ان پر نظر پڑی تو آن ہی آن میں لوگوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے جمع ہوئی۔اس دوران مقامی نوجوانوں نے دونوں بچوں کو پکڑ کر وائلڈ لائف عملے کے حوالے کیا ۔اگرچہ اسی اثنا میں ریچھنی بھی گامروکی گنجان بستی میں نمودار ہوگئی لیکن لوگوں کی بڑی تعداد دیکھ کر پاس والی گنجان جنگل کی طرف بھاگ گئی ۔ بستی میں اب بھی خوف طاری ہے۔