سکرامنٹو //امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ جنوبی شہر لیک تاہو تک پہنچ گئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ کئی روز سے لگی آگ کا دائرہ پھیلتا جارہا ہے۔ جنگل میں 50کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں کے باعث آگ تیزی سے آگے بڑھ ہی اور فائر فائٹرز کو آگ پر قابو پانے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے بیرون ریاست جدید آلات منگوائے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ کے دوران ترکی، یونان، اٹلی، الجزائر اور فرانس کے جنگلات میں آگ بھڑکنے کے کئی واقعات پیش آئے تھے۔