جموں//کانگریس لیڈررمن بھلہ نے پارٹی کارکنوں پرزوردیاکہ وہ آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں میں جٹ جائیں۔ رمن بھلہ نے ان خیالات کااظہارگاندھی نگر اسمبلی حلقہ کے چٹھافارم میں منعقدہ ایک پروگرام کے دوران کیا۔اس دوران میٹنگ کاانعقادسربجیت سنگھ ٹنکانے کیاجس میں متعددافرادنے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیارکی۔ اس موقعہ پر بلاک صدراورپی سی سی رکن امرت بالی،سرپنچ اوتارسنگھ شانتی ،بلاک صدرایس ایس دت ، تیجاسنگھ، پون بھگت، سنیل سلاتھیہ، گردیال سنگھ،گرمیت کور، روی بھگت، جنک راج بھگت، نانک سنگھ ،منجیت سنگھ،ہردیپ سنگھ ،امرپال سنگھ،گرویندرسنگھ، گگن دیپ سنگھ،جسبیرسنگھ ،رمیش شرما،بلویندرسنگھ،ہردیپ سنگھ،امرپال بھلہ ودیگران موجودتھے۔ اس موقعہ پرخطاب کرتے ہوئے رمن بھلہ نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے کیلئے ضروری ہے کہ وہ ابھی سے تیاریاں کریں۔اس موقعہ پررمن بھلہ نے کہاکہ کانگریس ریاستی عوام کی پہلی پسنداورریاست کے تینوں خطوں کی یکساں ترقی یقینی بنانے کی اہل جماعت ہے ۔انھوںنے کہاکہ کانگریس ملک کی ایک ایسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ ملک میں آپسی بھائی چارے،امن اورتعمیروترقی کیلئے پچھلے ستربرسوں کے دوران تاریخی کام انجام دیئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیرمیں جب بھی کانگریس اقتدارکاحصہ رہی تواس نے عوام کی بہبودکیلئے بے شماراقدامات اٹھائے ۔انہوں نے کہاکہ کانگریس ہی ایک ایسی جماعت ہے جوریاست کے تینوں خطوں کی یکساں تعمیروترقی یقینی بنانے کی بھرپوراہلیت رکھتی ہے۔انہوں نے مرکزاورریاست کی سابقہ پی ڈی پی ۔بی جے پی مخلوط حکومت کی کارکردگی پربرہمی کااظہارکیا۔انہوں نے کہاکہ پچھلے چاربرسوں میں لوگوں کومشکلات کاہی سامناکرناپڑا۔رمن بھلہ نے کہاکہ کانگریس ریاست کی تعمیروترقی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ تمام طبقوں اورفرقوں کے ساتھ انصاف کرتی ہے۔انہوں نے بھاجپا جس نے سال 2014میں جموں صوبہ سے25نشستیں حاصل کی تھیں اور مرکز میں ان کی واضح اکثریت کیساتھ حکومت آئی تھی ،نہ صرف ریاست بلکہ مرکزمیں بھاجپاعوام کے مسائل کاازالہ کرنے میں ناکام رہی ۔