کشتواڑ //ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن کشتواڑ پوجا ٹھاکر اور ڈی ڈی سی ممبر ناگسینی فیصل احمد نے مختلف محکموں کے نمائندوں کے ہمراہ ناگسینی بلاک کے، چیرجی بٹھان گاؤں کا دورہ کیا اور علاقے کے عوام کے مسائل سنیں ۔دورے کے دوران علاقے کی عوام نے دونوں نمائندوں کو بڑے جوش و خروش سے خوش آمدید کہا اور انہیں ان مسائل سے آگاہ کیا ،جن میں پانی کی کمی ، پی ایم اے وائی ،صحت وصفائی تعلیم اور دیگر مسائل شامل تھے ۔ضلع ترقیاتی کونسل کی چیئرپرسن نے متعلقہ محکموں کے عہدیداروں کو مسائل کے حل کیلئے ہدایات دیں ۔ انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ہم عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہیں اور نچلی سطح پر ہمہ جہت ترقی فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ آخر میں انہوں نے لوگوں سے کرونا ویکسین لگانے کی درخواست بھی کی۔