راجوری //ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شون نے ’قومی بھاونا ‘قدم کے تحت فوجی کیمپ پلمہ کا دورہ کر کے فوجی آفیسران کےساتھ ملا قاتیں کی ۔’قومی بھاونا ‘ضلع انتظامیہ کی جانب سے شروع کردہ ایک منفرد قدم ہے جس کے تحت ضلع انتظامیہ بالخصوص ڈی سی راجوری مختلف علاقوں میں تعینات فوجی آفیسران و اہلکاروں کےساتھ ملا قات کر کے مختلف امور پر تبالہ خیال کرتے ہیں ۔اس دورے کے دوران آفیسر موصوف نے فوجی کیمپ میں ایک رات کےلئے قیام کیا ۔اپنے خطاب میں آفیسر موصوف نے فوج کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ فوج ملک کی حفاظت کےساتھ ساتھ قدرتی ماحولیاتی توزان کو قائم رکھنے کےلئے اہم رول ادا کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مذکورہ قدم سے ضلع میں سبز درختوں کی تعداد میں اضافہ کیاجاسکے گا ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جنگلات کی کٹائی کا عمل تشویش ناک حد تک پہنچ چکا ہے ۔انہوں نے ’قومی بھاونا ‘قدم میں شرکت کےلئے فوج کا شکریہ ادا بھی کیا ۔