ڈوڈہ //بارہویں جماعت کے امتحان میں کامیابی نہ ملنے پر ڈوڈہ کے گاؤں بیجارنی میں ایک سترہ سالہ طالب علم نے خودکشی کر لی ہےـ
اطلاعات کے مطابق ریونش کمار ولد بال کرشن ساکنہ بیجارنی نے جوں ہی بارہویں جماعت کے نتائج دیکھے جس میں ایک کتاب پاس نہیں ہوئی تھی تو اس نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کر کے خودکشی کی ـ اس واقع کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور کمرے سے نوجوان کی نعش کو مردہ حالت میں نکالاـ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہےـ
ڈوڈہ کے بیجارنی گاؤں میں ایک طالب علم نے خودکشی کی