ڈورو//دہرنہ ڈورومیں ایک راہ گیرموٹر سائیکل کی زد میں آکر لقمہ اجل بن گیا۔55سالہ غلام نبی شیخ ولد نبر شیخ دہرنہ کے نزدیک سڑک پر چل رہا تھا کہ تیز رفتار بائیک زیر نمبرجوکہ ریاض احمد چوپان ولد حبیب چوپان ساکنہ دہرنہ نامی نوجوان چلا رہا تھا، نے اُس سے زور دار ٹکر مار شدید زخمی کر دیا۔ اگر چہ اُس سے علاج معالجہ کے لئے اسپتال پہنچایا گیا لیکن ڈاکڑوں نے مزید علاج کے لئے سرینگر لیجانے کی صلاحدی تاہم وہ بیچ راستے ہی زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ہے ۔ متوفی کی ایک لڑکی ہے جوکہ جسمانی طور کمزور ہے ۔ ایس ایچ او ڈورو مدثر احمد کا کہنا ہے کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کیا ہے البتہ ملزم فرار ہے اور اسکی تلاش جاری ہے ۔ دریں اثناء ضلع پونچھ کے علا قہ دھارگلون (مینڈھر)میں مو ٹر سائیکل اور کنٹینرمیں ٹکر ہو گئی جس کی نتیجہ میں مو ٹر سائیکل سوار سجاداحمدشدیدزخمی ہواہے ۔اسے مقامی لوگوںنے فوری طور پر پی ایچ سی دھارگلو ن پہنچایا جہا ں سے ڈاکٹر و ں نے بنیا دی طبی امدا ددینے پر نا زک حالت میں ضلع ہسپتال راجوری منتقل کردیا ۔