مینڈھر //مینڈھرکے مقامی لوگوں نے قصبہ کے ڈاک بنگلہ علاقہ سے گوہلد جارہی سڑک پر غیر معیاری کام کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مانگ کی کہ تعمیراتی عمل کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ غیر معیاری کام کروانے والے ملازمین کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔مقامی سرپنچ زمرد خان نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ پی ڈبلیو ڈی کے ملازمین و آفیسران لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔انہوںنے بتایا کہ حالیہ کئی برسوں سے عوام کی جانب سے سڑک کو معیاری بنانے کی مانگ کی جارہی تھی لیکن اب انتظامیہ نے اس کا کام شروع کیا ہے لیکن اس کو معیاری ہی نہیں کیا جارہا ہے ۔مقامی لوگوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ سڑک کی غیر معیاری حالت کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے لیکن انتظامیہ کی جانب سے معیاری کام ہی نہیں کروایا جارہا ہے جس کی وجہ سے ان کی مشکلات میں اضافہ ہونے کا حدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ سڑک پر ہو رہے کام کا معائینہ کیا جائے جبکہ ملازمین کو معیاری کام کروانے کی ہدایت جا ری کی جائیں ۔