جموں//چیف ویجی لینس کمشنر پی ایل گپتا نے کل یہاں راج بھون میں گورنر این این ووہرا سے ملاقات کی۔ گپتا نے گورنر کو جے اینڈ کے سٹیٹ ویجی لینس کمیشن کی طرف سے التواء میں پڑی تمام انکوائریز کو کلئیر کرنے کے سلسلے میں کی گئی خصوصی کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ گورنر نے کمشنر سے کہا کہ وہ کمیشن کے ذریعے عوامی اداروں میں شفافیت لانے کے اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید ہدایت دی کہ رشوت خور عناصر کے خلاف خصوصی کاروائی کی جانی چاہئے۔