عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//چیف سیکرٹری اَتل ڈولونے کل ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں سائبر جرائم کی روکتھام کے نظام کو مزید مضبوط بنانے اور ڈیجیٹل اریسٹ سے تحفظ کے طریقہ کار کو جلد از جلد عملی شکل دینے کے سلسلے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے مختلف اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ہدایت دی کہ سائبر کرائم کی روکتھام اور ڈیجیٹل اریسٹ کے طریقہ? کار کے نفاذکی پیش رفت کا ہر ماہ جائزہ لیا جائے تاکہ مقررہ وقت کی پابندی، مؤثر بین ڈیپارٹمنٹل کوآرڈی نیشن کو یقینی بنایا جاسکے۔ اْنہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام قانونی، اِنتظامی اور تکنیکی تقاضے مقررہ مدت کے اندر مکمل لئے جائیں تاکہ یہ نظام بغیر کسی تاخیر کے مکمل طور پر فعال اور مؤثر بنایا جا سکے۔
اْنہوں نے متعلقہ محکموں کو مزید ہدایت دی کہ وہ 20 جولائی تک ہر صورت میں پیش رفت کی تفصیلات پرگتی پورٹل پر اَپ لوڈ کریں۔ اْنہوں نے تمام زیرِ اَلتوا ?تجاویز اور مطلوبہ دستاویزات مقررہ مدت کے اندر جمع کرنے کی بھی ہدایت دی تاکہ ضروری سرکاری احکامات بروقت جاری کئے جا سکیں اور نظام کو بلا رْکاوٹ فعال بنایا جا سکے۔اَتل ڈولو نے سائبرفراڈ اور آن لائن مالیاتی جرائم کے بڑھتے ہوئے چیلنج کو اْجاگر کرتے ہوئے سائبر کرائم کی تحقیقات اور ڈیجیٹل قانون عملانے سے وابستہ افسران کی مسلسل تربیت اور مہارت میں اضافے کے ذریعے ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اْنہوں نے یہ بھی ہدایت دی کہ پرنٹ، الیکٹرانک اور ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے ایک جامع عوامی بیداری مہم چلائی جائے تاکہ شہریوں کو اْبھرتے ہوئے سائبر خطرات بالخصوص ڈیجیٹل اریسٹ کے نام پر ہونے والے فراڈ، آن لائن مالیاتی فراڈ اور سائبر تحفظ سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہ کیا جا سکے۔اِس سے قبل میٹنگ کو ایک تفصیلی پاور پوائنٹ پرزنٹیشن دی گئی جس میں ڈیجیٹل اریسٹ نظام کے نفاذ کے روڈ میپ، بنیادی ڈھانچے اور ادارہ جاتی تیاری کی موجودہ صورتحال، حاصل شدہ اہم سنگ میل، موجودہ خامیوں اوریونین ٹیریٹری میں سائبر سکیورٹی کے نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مجوزہ لائحہ عمل پر روشنی ڈالی گئی۔