عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ علاقے میں المناک سڑک حادثے میں 61 سالہ شہری جاں بحق ہو گیا ۔ عین شاہدین کے مطابق کوکرناگ کے بہی، ہلر علاقے میں ایک تویرا گاڑی نے عبد المجید بٹ ولد غلام محمد بٹ ساکن دہرونا، کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔زخمی کو فوری طور پر علاج کیلئے گورئمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ پولیس نے واقعے کا نوٹس لے کر مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔
اسی دوران سرینگر کے نشاط کراسنگ کے قریب 22 سالہ نوجوان اس وقت شدید زخمی ہو گیا جب اس کی اسکوٹی بے قابو ہو کر سڑک پر پھسل گئی۔یہ حادثہ آشرم محلہ، نشاط کراسنگ کے نزدیک پیش آیا، جہاں نوجوان اسکوٹی سے اچانک توازن بگڑنے کے باعث وہ سڑک پر پھسل گئی۔زخمی نوجوان کی شناخت فیضان فیاض ولد فیاض احمد آنچاری ساکنہ رعناواری سرینگر کے طور پر ہوئی ہے۔نوجوان کے سر پر شدید چوٹ آئی، جس کے بعد اسے فوری طور پر ایس ایم ایچ ایس اسپتال منتقل کیا گیا۔اس دوران اونتی پورہ پولیس دریائے جہلم سے برآمد ہونے والی لاش کی شناخت میں عام لوگوں سے مدد طلب کی ہے۔کل کاونی کے قریب دریائے جہلم سے ایک نامعلوم مرد کی نعش برآمد ہوئی جس کی عمر تقریباً 30-40 سال تھی۔کسی کو بھی متوفی شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی معلومات ہووہ پی سی آر اونتی پورہ کے موبائیل نمبر7051404001 پر اطلاع دے۔