عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//بانڈی پورہ ضلع کی گریز وادی میں تلیل کے شیخ پورہ علاقے میںایک 10 سالہ لڑکا دریائے کشن گنگا میں بہہ گیا۔ جس کے بعد بڑے پیمانے پر بچاؤ آپریشن شروع ہوا۔لاپتہ ہوئے بچے کی شناخت بابر بشیر ولد بشیر احمد شیخ ساکن شیخ پورہ تلیل کے نام سے ہوئی ہے۔حکام نے بتایا کہ لڑکا دریا میں نہا رہا تھا جب وہ تیز بہاؤ میں پھنس گیا اور پانی میں غائب ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد پولیس،فوج اور مقامی باشندوں کی جانب سے تلاش آپریشن شروع کیاکیا۔ شام دیر گئے بہائو اور خراب وشنی کی وجہ سے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہو ئی تاہم مشکل حالات کے باوجود سرچ ٹیموں نے لاپتہ بچے کا سراغ لگانے کی امید میں آپریشن جاری رکھا۔