جموں//چئیر مین قانون ساز کونسل حاجی عنایت علی کی قیادت میں کرگل اور دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے مختلف طلاب انجمنوں کے نمائیندوں نے آج یہاں راج بھون میں گورنر ستیہ پال ملک کے ساتھ ملاقات کی ۔ وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ کرگل میں ایک کلسٹر یونیورسٹی ، ایک میڈیکل کالج اور ایک سنٹرل یونیورسٹی قایم کی جانی چاہئیے ۔ انہوں نے لداخ کیلئے ایک اعلیحدہ انتظامی یونٹ قایم کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔ گورنر نے وفد کو یقین دلایا کہ اُن کے مطالبات پر غور کیا جائے گا ۔