جموں//محکمہ پی ڈی ڈی کے عارضی ملازمین نے گزشتہ روزبھی خدمات کی مستقلی اورواجب الاداتنخواہوں کی واگزاری کی مانگوں کولے کرحکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔یہاں پریس کلب جموں کے باہراحتجاج کررہے پی ڈی ڈی کے عارضی ملازمین نے حکومت پران کی خدمات کی مستقلی کے سلسلے میں غیرسنجیدگی برتنے اورگزشتہ کئی مہینوں کی واجب الاداتنخواہیں واگذارنہ کرنے کاالزام عائدکیا۔ سراپااحتجاج عارضی ملازمین نے حکومت اورمحکمہ پی ڈی ڈی کے اعلیٰ حکام کے خلاف نعرے بازی کی اورمانگ کی کہ ہماری مانگیں تسلیم کی جائیں۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی تنخواہوں کی ادائیگی اورخدمات کی مستقلی کیلئے جدوجہدکریں گے لیکن حکومت بے حسی کامظاہرہ کررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے رویے میں تبدیلی نہ لائی توآنے والے دنوں میں احتجاج میں مزیدشدت لائی جائے گی۔