پونچھ//روڈ سیفٹی ماہ2021 ‘‘کے ایک حصے کے طور پر ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ راہول یادو کی قیادت میں ڈی سی آفس پونچھ میں ٹریفک حفاظتی ماہ کی اختتامی تقریب منعقد کی گئی۔اس دوران وہیکل فٹنس کیمپ کا افتتاح کیا گیا۔تقریب میں ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ کے علاوہ محکمہ روٹریفک کے افسران اور ضلع افسران کے علاوہ ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جہاں آن لائین لیفٹنٹ گورنر کا خطاب بھی سنا یاگیا۔ضلع ترقیاتی کمیشنر پونچھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حادثات کی روک تھام اور روڈ استعمال کرنے والوں کو حفاظتی قواعد کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے روڈ سیفٹی مہینہ کا اہتمام کیاگیا۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ کوئی ناجائز گاڑیاں سڑک پر نہیں چلیں گی اور تمام گاڑیوں کے مالکان اور تجارتی ڈرائیوروں سے اپیل کی کہ وہ بسوں اور منی بسوں کا اچھی طرح سے خیال رکھیں۔ انہوں نے یہ بھی یقینی بنایا کہ مستقبل قریب میں فٹنس کیمپوں کا انعقاد ڈرائیوروں اور گاڑیوں کے مالکان کی سہولت کے لئے کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ ریجنل ٹرانسپورٹ آفیسر نے بتایا کہ روڈ سیفٹی ماہ کے دوران عوام میں بیداری لانے کے لئے بچوں میںمصوری مقابلے، سیمینار منعقد کئے گئے، اس کے علاوہ کلچرر پروگرام ، میڈیکل کیمپ کے ساتھ ساتھ خصوصی گاڑیوں کے فٹنس کیمپ لگائے گئے جہاں مالکان نے اپنی گاڑیوں کی فٹنس چیک کروائی۔ انہوں نے کہا کہ فٹنس ٹیسٹ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کئے جارہے ہیں تا کہ گاڑیاں سڑک کے قابل ہوں۔انہوں نے مزید کہا "یہ فٹنس ٹیسٹ شرکاء کی حفاظت کو بھی یقینی بنا تے ہیں۔