پونچھ//جے کے بی آر ایس ای ٹی آئی نے پونچھ میں "آزادی کا امرت مہااتسو"کے تحت شجرکاری مہم چلائی۔یہ شجر کاری مہم 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر عوام میں بیداری پیدا کرنے کے چلائی گئی۔ یاد رہے کہ یہ سلسلہ "امرت وان" مانسون سیزن کے دوران "امرت ورشا" کے تحت جے اینڈ کے بینک، آر ایس ای ٹی آئی ، وزارت دیہی ترقیاتی محکمہ اور پی آر آئی کی طرف سے "آزادی کا امرت مہااتسو" (AKAM) مہم کے تحت چلایا جا رہا ہے۔ڈائریکٹر جے کے بی آر ایس ای ٹی آئی راکیش سدن کی موجودگی میں چلائی گئی اس مہم میں میں مختلف محکمہ جات کے افسران ملازموں اور مڈل سکول بھینچ کے عملے نے پودے لگائے مڈل اسکول بھینچ کے احاطے میں پیکانٹ اور مختلف قسم کے پھولوں کے پودوں کی شجر کاری میں طلباء بھی شامل ہوئے۔