مینڈھر//سرحدی بلاک بالاکوٹ کی پنچائت کانگڑہ گلہوتہ سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں نے محکمہ دیہی ترقی کے اعلی آفیسران کو تنقیدکا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ2017-18میں منریگا سکیم کے تحت کئے گئے بیشمار کاموں کے اس وقت تک لوگوں کو پیسے نہیں ملے ہیں جسکی زیادہ تر ذمہ داری متعلقہ ملازمین پر عائد ہوتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کانگڑہ گلہوتہ پنچائت میں 2017-18میں منریگاسکیم کے تحت لوگوں نے لاکھوں روپے کام کئے تھے جس کے بعد متعلقہ ملازمین نے لوگوں سے ہزاروں روپے ایڈوانس کمیشن لیکر بل بنائے لیکن اس وقت تک لوگوں کو پیسے نہیں ملے۔ انکا کہنا تھا کہ متعلقہ ملازمین نے ایڈوانس کمیشن لیکر لوگوں کو کاموں کے پیسے نہیں دئیے اور لوگوں کی فائیلیں بھی بند کردی جس کی وجہ سے بیشمار لوگوں کو تین سال گزر جانے کے بعد اس وقت تک رقومات نہیں ملی اس کی وجہ کیا ہے ۔ محمد حسین ،محمد شریف اور جمیل خان نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زمینی سطح پر لوگوں نے کام کیا ہواہے اور اس کی وجہ کیا ہے کہ ایڈوانس کمیشن لینے کے باوجود لوگوں کو پیسے نہیں دئے گئے اور لوگوں کی فائیلیں بند کرکے فائیلیں کوڑے کرکٹ میں ڈال دی۔ انکا کہنا تھا کہ لوگوں کے اس وقت تک لاکھوں روپے بقایا ہیں جس کی ہم انکوائری چاہتے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ ویجی لینس کی ایک ٹیم کانگڑا گلہوتہ پنچائت میں بھیجی جائے جو کہ موقعہ پر موجود کاموں کا جائیزہ لیکر ان ملازمین کے خلاف قانونی کاروائی کرے جنہوں نے کمیشن لیکر لوگوں کو پیسے نہیں دئے ورنہ ہم لوگ متعلقہ محکمہ کے خلاف احتجاج
کرنے پر مجبور ہو جائیں گے جس کی ذمہ داری متعلقہ محکمہ پر عائد ہوگی ۔