جموں //گورنمنٹ ایم اے ایم پی جی کالج میں پانی کے تحفظ ،منصفانہ استعمال اور مناسب صحت و صفائی میں نوجوانوں کے کردار پر ایک روزہ سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔پروگرام کا انعقاد نیشنل ڈیولپمنٹ فائونڈیشن جے اینڈ کے جموں نے کیمونی کیشن اینڈ کیپسٹی ڈیولپمنٹ یونٹ،محکمہ صحت عامہ، آبپاشی و فلڈ کنٹرول جے اینڈ کے گورنمنٹ کی جانب سے سپانسر کرنے اور کالج کے این ایس ایس یونٹ کے اشتراک سے منایا گیا ۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر رومیش چندر اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے۔پروفیسر رینو نندا ، ڈاکٹر بان پریت کور،ڈاکٹر شویتا گنڈوترہ نے بطورجج اپنے فرائض انجام دئے،جبکہ نتائج راکیش کول نے تیار کئے تھے۔مس مانیا لنگر نے نظامت کے فرائض انجام دئے۔سیمنار میں شرکت کرنے والے دیگران میں ڈاکٹر سنگیتا سودن، ٹی کے شرما ، سنی کمار، سمیکھشا گپتا، کالج فیکلٹی اور طلاب شامل تھے۔سیمنار میں پریرنا شرما نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ وشا ڈوگرہ اور دیپالی شرما نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔چوتھی اوپانچویں پوزیشن بالترتیب شارق بشیر اور شروتی شرما نے حاصل کی۔ایوئینٹ میں شرکت کرنے والے دیگران میں رشیکا، پلک، ایوشیکا، انمول، گورو، نریش شامل تھے۔ این ڈی ایف پروگرام کارڈی نیٹر سنی کمار نے کلیدی خطبہ پیش کیا۔شرکا کو پانی، صحت و صفائی ،پانی کا ٹیسٹ بذریعہ فیلڈ ٹیسٹنگ کٹ سے کرنے کا ڈیمانسٹریشن سندیپ اور سونیتا دیوی نے دیا ۔کلاج کے پرنسپل نے طلاب سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے طلاب کو برانڈ ایمبیسڈر بننے کو کہا اور لوگوں کو پانی کے تحفُظ اور بچائو کی جانکاری دینے کو کہا ۔