کراچی //پاکستان کے سابق تیز گیند باز وسیم اکرم حال ہی میں ایک عجیب و غریب لک میں نظر آئے۔ اپنے اس نئے لک سے انہوں نے فینس کو حیران کردیا۔ وسیم کرم کا یہ نیا لک سوشل میڈیا پر بھی جم کر وائرل ہورہا ہے۔ ان کا یہ نیا لک ٹویٹر پر سب سے زیادہ موضوع بحث بنا ہوا ہے ، کیونکہ انہوں نے خود اس کو اپنے آفیشیل ٹویٹر ہینڈ اکانوٹ سے شیئر کیا ہے۔ کرکٹ شائقین بدھ کو ایک گنجے ، بوڑھے وسیم اکرم کی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کے آدھے سر کے بال اڑے ہوئے ہیں اور وہ کلین شیو میں دکھائی دے رہے ہیں۔ تصویر کے کیپشن میں وسیم اکرم نے لکھا کہ میرا آسٹریلیا کے ہوٹل میں کوارنٹائن کا 12واں روز ہے اور بالآخر میں نے ریزر ڈھونڈ لیا ہے، خوش ہوں۔ وسیم اکرم نے فیس بک پر بھی اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے ، جس میں ان کی داڑھی اور مونچھیں بڑھی ہوئی ہیں لیکن اس تصویر میں بھی وہ گنجے ہی ہیں۔ حالانکہ یہ پاکستان کے سابق کپتان کی ایک چال تھی۔ شاید کسی سافٹ ویئر کا استعمال کرتے ہوئے انہوں نے اس تصویر کو بنایا ہے۔ ریورس سوئنگ کے ماسٹر نے کئی لوگوں کو ان کے نئے روپ میں یقین کرنے کیلئے مجبور کردیا۔ حالانکہ قریب سے دیکھنے پر ان کی پیشانی پر ایک لائن کے ذریعہ سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ اس تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے۔ ان کے اس نئے لک نے کئی لوگوں کو چونکا دیا ہے۔