جموں//نیشنل کانفرنس خواتین ونگ کی صوبائی صدرریتاگپتانے وارڈنمبر 10 کچی چھائونی ،اولڈسٹی میں رضاکارانہ طورپرمفت طبی کیمپ کااہتمام کیا۔اس دوران کیمپ میں 150 کے قریب مریضوں کی طبی جانچ کی گئی ۔اس کے علاوہ مریضوں میں مفت ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ ریتاگپتانے کہاکہ کیمپ کامقصد سماج کوبیماریوں سے پاک کرناہے ۔انہوں نے امیدظاہرکی کہ سماجی تنظیمیں لوگوں کوبہترصحت سہولیات کی فراہمی کیلئے آگے آئیں گی۔انہوں نے کہاکہ سماج کوبہترسہولیات اوربیماریوں سے پاک کرنابہت ضروری ہے اس طرح کے کیمپوں کاانعقاداس کیلئے کافی کارگرثابت ہوسکتاہے۔صوبائی نائب صدرنے ڈاکٹرفردوس، ڈاکٹرادتیہ اورڈاکٹراوپی گپتاکی رضاکارانہ خدمات کی ستائش کی۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس سماج بالخصوص غریب عوام کی بہبودکی وعدہ بندہے۔اس موعہ پر ڈاکٹرآمینہ شیخ ودیگران بھی موجودتھے۔