جموں//گوجربکروال دیش تحریک انصاف کے صدرنزاکت کھٹانہ نے اکھنورکی ٹانڈہ ودیگرگوجربستیوںکادورہ کرکے خانہ بدوش گوجربکروالوں کے مسائل کی جانکاری دی۔ اس دوران لوگوں نے کھٹانہ کو بتایاکہ انہیں راشن سپلائی برائے نام ہے اورموبائل سکولوں اور میڈیکل اورویٹرنری سہولیات کی شدیدکمی ہے جس کی وجہ سے انہیں مشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔انہوں نے ترپالوں، سولرلائٹوں ،ویٹرنری سہولیات کامطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں کھٹانہ نے لوگوں کومسائل کومتعلقہ حکام کے ساتھ زیربحث لاکران کاازالہ کرانے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران چوہدری غفوراحمد،محمداشرف، مشتاق احمد،شکیل چوہدری،چوہدری عبدالحق، عزیزلگال ودیگران بھی کھٹانہ کے ہمراہ تھے۔