منجا کوٹ //سرحدی تحصیل منجا کوٹ کا دور افتادہ گاﺅں گھمبیر مغلاں میں عوام کو بنیادی سہولیات ہی دستیاب نہیں ہیں جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ڈیڑھ برس سے نیابت میں نائب تحصیلدار کی کرسی خالی پڑی ہوئی ہے تاہم ضلع انتظامیہ سے رجوع کرنے کے باوجود بھی آفیسر موصوف کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جاسکی ۔انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ضلع انتظامیہ نے کئی نیابتوں میں نائب تحصیلداروں کی تعیناتی عمل میں لائی ہے تاہم گھمبیر مغلاں نیابت کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ نائب تحصیلدار نہ ہونے کی وجہ سے جہاں محکمہ مال کا کام کاج متاثر ہورہا ہے وہائیں مقامی لوگوں کو ضروری لورزامات کے سلسلہ میں تحصیلدار ہیڈ کوارٹر منجا کوٹ کا رخ کرنا پڑتا ہے تاہم وہاں بھی آفیسر کی عدم دستیابی کےساتھ ساتھ دیگر وجوہات کی وجہ سے کئی دنوں تک چکر کاٹنا پڑتے ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ عوام کی جانب سے حالیہ کئی عرصہ سے علاقہ میں جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے لیکن ابھی تک اس سلسلہ میں بھی کوئی قدم نہیں اٹھایا جاسکا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ و ضلع انتظامیہ کی جانب سے علاقہ میں بینک شاخ کھولنے کے سلسلہ میں کئی مرتبہ یقین دہانیاں بھی کروائی گئی ہیں لیکن ابھی تک عملی و زمینی سطح پر کوئی کام ہی نہیں کیاجاسکا ہ۔اس کے علاوہ علاقہ میں پانی ،بجلی ودیگر سہولیات بھی میسر نہیں جبکہ علاقہ میں جانے والی سڑ ک کی حالت نہ معیاری نہیں ۔مکینوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ گھمبیر مغلاں میں جلدازجلد نائب تحصیلدار کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جبکہ صارفین کی سہولیات کےلئے جموں وکشمیر بینک کی شاخ کھولنے کےلئے عملی سطح پر کام کیا جائے ۔