نئی دہلی// ملک میں ، کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے انفیکشن کے معاملات ایک بار پھر تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے اور وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے ریکارڈ 312 افراد ہلاک ہوگئے ۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دران ، کورونا کے 62،714 نئے معاملے درج کیے گئے ، جو اس سال کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ اس سے قبل ، ہفتے کے روز 62،258 ، جمعہ کے روز 58ہزار886 ، جمعرات کو 53ہزار476 ، بدھ کو 47ہزار262 ، منگل کو 40ہزار715 اور پیر کو 46ہزار951 معاملے درج کئے گئے تھے۔اس عرصے کے دوران ، کورونا وائرس سے مرنے والے افراد کی تعداد 312 تک پہنچ گئی جبکہ گذشتہ روز یہ تعداد 291 تھی۔ اس وبا کے انفیکشن سے 28 ہزار 739 افراد بازیاب ہوئے ہیں۔دریں اثنا ، ملک میں اب تک 6،02،69،782 افراد کو ویکسی نیشن دی جا چکی ہے۔ ان میں سے ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 21،54،170 افراد کو ویکسی نیشن دینا بھی شامل ہے۔مہاراشٹرا کورونا کے زیر علاج معاملوں میں ٹاپ پر ہے اور ریاست میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج معاملوں کی تعداد بڑھ کر 3،04،809 ہوگئی ہے۔ جبکہ فعال کیسوں کی تعداد 21،037 بڑھ چکی ہے جب کہ 166 مزید مریضوں کی اموات سے یہ تعداد بڑھ کر 54،073 ہوگئی ہے۔