جموں وکشمیر بنک سے متعلق فیصلہ کی ستائش
جموں //ریاستی انتظامیہ کی جانب سے جموں وکشمیر بینک کو پبلک سیکٹر کے دائرے میں لانے کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے سیول سوسائٹی نے کہا ہے کہ ریاست عوام کو کچھ مفاد پرست عناصر غیر مناسب پرو پیگنڈہ کا شکار بنا نا چاہتے ہیں ۔آرٹی آئی رضا کاروں ،وکلاء اور سیول سوسائٹی کی جانب سے جاری ایک مشترکہ بیان میں ریاستی گورنر ستیہ پال ملک کے فیصلے کا استقبال کرتے ہوئے ریاست کے متعدد اضلاع میں کئے جارہے مظاہروں کی مذمت کی گئی ۔سیول سوسائٹی نے ریاستی انتظامیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ بینک کی طرح ہی ہر ایک شعبہ میں شفافیت اور احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ایک مشترکہ بیان میں آرٹی آئی رضا کار رمن شرما،بلویندر سنگھ ،دیپک شرما ودیگران نے کہاکہ عوامی مفاد کیلئے کسی بھی فیصلے کا استقبال کیا جائے گا ۔
پی جی طلباء کیلئے کوئز مقابلے کا اہتمام
جموں //ASCOMS کی طرف سے انڈین اکیڈمی آف پیڈریٹرس کے 12ویں زونل کوئزمقابلے کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقعہ پر ASCOMSاراکین کے علا وہ گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کی ٹیم نے بھی شرکت کی ۔اس کوئز مقابلے میں گریجوکیشن اور پوسٹ گریجویشن کرنے رہے متعدد شعبوں کے طلباء نے شرکت کی اور پروگرام کی مناسبت سے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ۔اس موقعہ پر میڈیکل کالج کے ہیڈ پروفیسر ڈاکٹر سورج گپتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس کوئز مقابلے کے دوران بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے والوں کو انعامات سے بھی نوزا گیا جبکہ کامیابی حاصل کرنے والی ٹیم آئندہ فروری میں ممبئی میں ہونے والے رونڈ میں شرکت کرے گی ۔اس موقعہ پر میڈیکل کالج جے پور سے ڈاکٹر رشی گپتا ،ڈاکٹر منو سنگھ ،پی جی آئی چندی گڑھ سے ڈاکٹر شری نواس ودیگران نے بھی شرکت کی ۔
۔BOSEنے’ تعلیم بالغاں ‘پر پروگرام منعقد کیا
جموں //جموں وکشمیر سٹیٹ بورڈ آف سکول ایجوکیشن نے گاندھی نگر کالج میں ریاستی سطح کا تمدنی پروگرام کا اہتمام کیا ۔’ تعلیم بالغاں‘کے عنوان سے منعقدہ اس پروگرام میں بورڈ کی چیئر پرسن وینا پنڈتا بطور مہمان خصوصی شامل ہوئیں جبکہ پروگرام کے دوران بالغ نوجوانوں کے درمیان بہترین رشتہ ،ایڈزاور اس سے متعلق بیداری ،بزرگوں کی عزت ،ماحولیاتی تبدیلی اور اس کا بچائو ،منشیات کا استعمال اور اس کی روک تھم جیسے معاملات کو اجاگر کرنے کے علا وہ احتیاطی تدبیر پر بھی روشنی ڈالی گئی ۔اس موقعہ پر منعقدہ مقابلوں میں پلے رول کے سلسلہ میں ادہم پور نے پہلی جبکہ کشتواڑ اور سانبہ نے دوسری و تیسری پوزیشن حاصل کی ۔اسی طرح جموں ،سانبہ اور ڈوڈہ کی ٹیموں نے بھی اپنے زمرے میں کامیابی حاصل کر تے ہوئے تینوں پوزیشنوں کو قبضہ کر لیا ۔ان میں سے دو بہترین ٹیمیں 4سے 7دسمبر تک نئی دہلی میں ہونے والے قومی سطحی مقابلوں میں شرکت کرینگی ۔اس موقعہ پر ڈایکٹر اکیڈمیکس فاروق احمد پیر کے علا وہ متعدد سرکاری سکولوں کے پرنسپل اور دیگر سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی
شہر میں بجلی کی معقول سپلائی کا مطالبہ
جموں //سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں وکشمیر نے جموں کے میئر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ مندروں کے شہر میں بجلی سپلائی کیلئے معقول انتظامات کروانے کیلئے اقدامات اٹھا ئے جایں ۔سیول سوسائٹی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہر کے متعدد علا قوں میں بجلی کی سپلائی کیلئے ترسیلی لائینوں اور بجلی کے کھمبوں کی فہرست تیار کی جائے تاکہ خراب بجلی نظام کی مرمت عمل میں لائی جاسکے ۔سیول سوسائٹی فار ڈیولپمنٹ آف جموں وکشمیرکے صدر کے تنظیم پنیت سنگھ جموال نے کہا کہ جموں شہر میں کئی ایسے علا قے اور گلیاں ہیں جن میں بجلی نظام خراب ہو چکاہے لیکن اس طرف کو ئی توجہ نہیں دی جارہی ۔موصوف نے مزید کہا کہ گاندھی نگر ،چھنی ،پرانے شہر ،سینک کالونی ودیگر علا قوں کی گلیوں میں لائٹس خراب ہو چکی ہیں جس کی وجہ سے رات کے دوران لوگوں کو چلنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے محکمہ اور جموں شہر کے مئیر سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ گلیوں میں LED بلب لگائے جائیں تاکہ عوام کو سہولیات فراہم کرنے کیساتھ ساتھ بجلی بھی بچائی جاسکے ۔
نکڑ ناٹک ’سکول رولز ‘پیش
جموں //لال دید وومن ویلفیئر سوسائٹی کی طرف سے نکڑ ناٹک ’سکول رولز ‘پیش کیا گیا ۔اس ناٹک میں سکول ٹیچر اور طالب علم کی کہانی بیان کی گئی ہے جس کے تحت ’طالب علم نیتو اور اس کا دوست سونو روزانہ سکول جاتے ہیں اور نیتو ہر دن موبائل فون سکول لے جاتا ہے اور اس کو اپنے بیگ میں چھپا کر رکھتا ہے جبکہ اس کا دوست نیتو کو ایسا کر نے سے روکتا ہے لیکن وہ جواب دیتا ہے کہ اگر سکول ٹیچر موبائل فون کلاس روم میں استعمال کرتا ہے تو طلباء کیوں نہیں کر سکتے ۔اسی دوران سالانہ امتحان کے نتائج سامنے آتے ہیں جس میں نیتو ناکام ہو گیا اور اس کا دوست امتخان میں کامیاب ہو گیا ۔ٹیچر نے نیتو کو بتایا کہ سکول اور کلاس روم میں ہر دن موبائل فون استعمال کر نے پر وہ ناکام ہو گیا ہے ۔اس نکڑ ناٹک میں جانکاری دی گئی ہے کہ طلباء کو چاہیے کہ وہ سکول کے قانون کی پاسداری کریں ۔
’’ گائینی انڈو کون 2018 ‘‘ 2روزہ ورکشاپ کا افتتاح
جموں//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے ’’ گائینی ۔ انڈو کون 2018 ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ ورکشاپ کم کانفرنس کا افتتاح کیا ۔ ورکشاپ کا اہتمام جی ایم سی جموں اور ایس ایم جی ایس ہسپتال نے جموں اوبسٹیٹرک اور گائینی کالوجیکل سوسائیٹی کے اشتراک سے کیا تھا ۔ پرنسپل سیکرٹری صحت و طبی تعلیم اٹل ڈولو ، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، ایچ او ڈی ڈائینی کالوجی ڈیپارٹمنٹ اندو کول ، پرذیڈنٹ جے او جی ایس ڈاکٹر سدھا شرما و دیگر متعلقہ سینئر ڈاکٹر و طلاب افتتاحی تقریب میں موجود تھے ۔ اس موقعہ پر مقررین نے ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکشاپ کی انعقاد کا مقصد تمام ڈیلی گیٹس کو انڈو سکوپک طریقہ کار کے بارے میں جانکاری دینی ہے ۔ مشیر موصوف نے اپنے خطاب میںگائینو کالوجی ڈیپارٹمنٹ و دیگر متعلقہ شعبوں کو اس ورکشاپ کے انعقاد کے سلسلے میمبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ موجودی طبی دنیا میں بائیو میڈیکل انجینئرنگ کا بڑااہم رول ہو انہوں نے امید ظاہر کی کہ ورکشاپ میں موجود تمام شرکا ورکشاپ کے انعقاد سے مستفید ہوں گے ۔ ورکشاپ کے دوران لائیو سرجری ڈیمانسٹریشن ، پیپر پرذنٹیشن ، پوسٹر پرذنٹیشن بھی منعقد کی گئی ۔ بعد میں مشیر موصوف نے ورکشا پ میں شریک فیکلٹی ، ڈاکٹر اور میڈیکل طلاب کے ساتھ بات چیت کی ۔
۔50ہزار روپے وصول
ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ کیساتھ پیش آئے بینکنگ فراڈ کا معمہ حل
یو ا ین آئی
جموں // جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ 15 نومبر کو ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ روہت کھجوریہ کے ساتھ پیش آنے والے آن لائن بینکنگ فراڈ کی واردادت کا معمہ حل کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی کٹھوعہ شری دھر پٹیل نے یو این آئی کو بتایا 'ہم نے کیس کو حل کرلیا ہے اور آن لائن فراڈ کے ذریعے دوسرے بینک کھاتے میں جمع کئے گئے پیسے واپس حاصل کرلئے ہیں'۔ انہوں نے بتایا 'آئن لائن فراڈ کرنے والوں کا یہ گروہ غیرریاستی ہے۔ ہم متعلقہ ایجنسیوں کے رابطے میں ہیں اور بہت جلد گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جائیں گی'۔واضح رہے کہ آن لائن دھوکہ بازوں نے 15 نومبر کو ضلع مجسٹریٹ کٹھوعہ روہت کھجوریہ کے بینک کھاتے سے 50 ہزار روپے چوری کرلئے تھے۔ دراصل روہت کھجوریہ کے موبائیل پر ایک فون کال آئی تھی اور فون کرنے والے نے اپنے آپ کو بینک کا ملازم بتاتے ہوئے مسٹر کھجوریہ سے ان کا آدھارکارڈ بینک کھاتے سے منسلک کرنے کے لئے ان سے آدھار اور بینک کی تفصیلات مانگی تھیں۔ مسٹر کھجوریہ نے بغیر کسی جانچ پڑتال کے مذکورہ شخص کو تمام بینک تفصیلات فراہم کی تھیں اور کچھ ہی دیر بعد ان کے موبائیل فون پر ایک ایس ایم ایس موصول ہوا تھاجس میں لکھا تھا کہ ان کے بینک کھاتے سے 50 ہزار روپے نکالے گئے ہیں۔واقعہ کے سلسلے میں پولیس تھانہ کٹھوعہ میں انفارمیشن ایکٹ کے تحت ایف آئی آر نمبر 409 آف 2018 درج کی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر آئی ٹی ایکٹ کی دفعہ 420 کے تحت درج کی گئی تھی۔ڈی سی کٹھوعہ نے یو این آئی کو بتایا کہ انہیں اپنا پیسہ واپس مل گیا ہے۔ انہوں نے بتایا ' 15 نومبر کو سہ پہر چار بجکر 23 منٹ پر یہ پیسے نکالے گئے تھے۔ اس کے فوراً بعد میں نے یہ بات اپنے ایس پی کی نوٹس میں لائی تھی۔ انہوں نے اسی وقت کاروائی کرکے پندرہ بیس منٹ تک وہ پیسہ بلاک کروایا تھا۔ ان کی کوششوں کی وجہ سے وہ پیسے مجھے کل واپس مل گئے'۔ انہوں نے بتایا 'اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ہماری پولیس کتنا اچھا کام کرتی ہے۔ انہوں نے ایک مشکل کیس حل کرلیا ہے۔ کسی کے بینک کھاتے سے نکالے گئے پیسے واپس لانا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اس کیس کو حل کرنے کا پورا کریڈٹ ہمارے ایس پی اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے۔ میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔ دوسروں کے لئے مشورہ ہے کہ اگر ان کے ساتھ ایسا واقعہ پیش آئے تو وہ فوراً پولیس کو مطلع کریں'۔
طبی نگہداشت کو مزید ترقی دینے کی کوششیں جاری : وجے کمار
جموں//گورنر کے مشیر کے وجے کمار نے کہا کہ ریاست کے گورنمنٹ میڈیکل کالج اور اس سے منسلک ہسپتالوں میں اعلیٰ تربیت یافتی میڈیکل پروفیشنل کام کر رہے ہیں اور حکومت ان اہم طبی اداروں کو اعلیٰ سازو سامان اور نشینری فراہم کرتے ہوئے ترقی دینے کی متمنی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کیلئے طبی شعبہ ترجیحات میں شامل ہے اور مریضوں کو بہتر طبی نگہداشت فراہم کرنے کیلئے ان طبی اداروں کو ترقی دی جا رہی ہے ۔ ان باتوں کا اظہار مشیر موصوف نے ان طبی اداروں میں کام کر رہے سینئر ڈاکٹروں اور ہستال حکام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے اس موقعہ پر ان ہسپتالوں کو ترقی دینے اور بہتر طبی خدمات فراہم کرنے کے سلسلے میں کئے جا رہے اقدامات کا جائیزہ ایک میٹنگ کے دوران لیا ۔ میٹنگ میں صحت و طبی تعلیم کے پرنسپل سیکرٹری اٹل ڈولو ، پرنسپل جی ایم سی جموں ڈاکٹر سنندا رینہ ، ایم ڈی جے کے پی سی سی ایم راجو ، ایم ڈی جے کے ایم ایس سی ایل شو کمار گپتا ، چیف انجینئر پی ڈبلیو ڈی جموں سدھیر شاہ ، ایڈمنسٹریٹر ایسوسی ایٹڈ ہسپتال جموں سمیتا سیٹھی و دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔ میٹنگ کئے آغاز میں جی ایم سی جموں کے پرنسپل نے میڈیکل کالج کی کارکردگی کا خلاصہ پیش کیا ۔ میٹنگ کے دوران مختلف شعبوں کے سربراہان نے اپنے شعبوں سے متعلق مسائل ابھارے ۔ مشیر موصوف نے ان سربراہان کے مسائل اور مطالبات بغور سُنے اور ان مسئلوں کا حل کرنے کیلئے معنیٰ خیز بحث و مباحثہ کیا ۔ اس سے قبل مشیر موصوف نے اضافی لائیبریری بلاک اور اضافی انتظامی بلاک کا افتتاح کیا ۔ اس دوران مشیر موصوف نے طلاب سے بات چیت کی اور اُنہیں درپیش مشکلات سے آگاہی حاصل کی ۔
کانگریس اسمبلی انتخابات کیلئے پوری طرح تیار :رمن بھلہ
جموں //کانگریس پارٹی کے سنیئر لیڈر رمن بھلہ نے کہاکہ پارٹی اسمبلی انتخابات کیلئے پوری طرح سے تیار ہے ۔انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ کانگریس آئندہ اسمبلی انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھر کر سامنے آئے گی ۔گاندھی نگر اسمبلی حلقہ کی پنچایت دھرپن میں انہوں نے معززین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی پی اور بھاجپا کی سابقہ حکومت ریاستی عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو ئی جس کی وجہ سے ابھی تک عوام تمام تر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔کانگریس سنیئر لیڈر نے کہا کہ ریاست میں امن پسند لوگوں کیلئے کانگریس پارٹی واحد سیاسی پارٹی ہے ۔انہوں نے بھاجپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ سابقہ حکومت کے دور میں دونوں سیاسی پارٹیوں کی طرف سے اپنایا گیا منشور صرف عوام کیساتھ کھلواڑ کرنا تھا ۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوط کرنے کیلئے عوامی مسائل کو اجاگر کر نے کے علا وہ حل کر وایا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ بھاجپا کی طرف سے حالیہ انتخابات کے دوران کئے گئے جھوٹے وعدوں کو عیاں کیا جائے تاکہ ریاستی عوام پارٹی کی سماج دشمن پالیسیوں سے واقف ہو سکیں ۔
ادبی کنج کی 50 ویں ادبی نشست
جموں //جموں کی کثیر اللسانی ادبی تنظیم ادبی کنج کی 50ویں ادبی نشست تنظیم کے ادبی مرکز کڈزی سکول تالاب تلو میں منعقد ہوئی ۔اس ادبی نشست میں مختلف زبانوں کی ادبی شخصیات نے شرکت کی ۔گوجری اور اردو زبان کے شاعر سرور چوہان حبیب کی صدرات میں منعقدہ اس ادبی نشست میں ڈوگری اور ہندی کی شاعرہ نیلم ورما بطور مہمان خصوصی شامل ہو ئیں ۔اس موقعہ پر تمام اراکین کا استقبال کرتے ہوئے آرش دلمو ترہ اور شام طالب نے کہاکہ ادبی کنج جموں نوجوانوں قلمکاروں کیلئے ایک ادبی سکول کا درجہ رکھتی ہے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ادبی کنج نوجوانوں کی تربیت اور ادبی نشو ونما کے علا وہ اردد زبان کی درس وتدریس کا اہتمام بھی کرتی ہے ۔اس موقعہ پر گوجری اور اردو زبان کے شاعر سرور چوہان حبیب کی جانب سے گوجری کہانی ’ماں ‘اور آرش دلموتراہ کی طرف سے ہندی کہانی پگ پگ کنکر‘پیش کی گئی ۔اس دوران اردو غزلوں اور نظموں کے مختلف پہلوئوں پر روشنی ڈالی گئی ۔اس ادبی نشست میں آرشددلموتراہ ، سرور چوہان حبیب ،نیلم ورما ،راج کمل ،بشن داس ،کے آر سلگوترہ ،راجیو کمار ،سنجیو کمار ،مہاراج کرشن وفادار بھی موجود تھے ۔
نٹرنگ تھیٹر فیسٹیول 2018اختتام پذیر
جموں//نٹرنگ تھیٹر جموں کی جانب سے ہندی ڈرامہ ’پنجہ ‘پیش کیا گیا جس کے ساتھ ہی نٹرنگ تھیٹر فیسٹیول 2018بھی اختتام پذیر ہو گیا ۔اس ڈرامے میں ایک لالچی خاندان کے بارے میں جانکاری دی گئی ہے ۔اس خاندان نے لالچ کے سلسلہ میں حقیقت کو یکسر نظرانداز کر دیا جس کی وجہ سے ان کو بعد میں مسائل کا سامنا کر نا پڑا ۔اس ڈرامے کے تحت مہرہ کے خاندان کو ’جادو کا پنجہ ‘ملا لیکن انہوں نے اس پنجے کو اپنے لالچ کی بنیاد پر استعمال کر نے کی کوششیں شروع کیں ۔اس عمل کے دوران جادو کے پنجے نے ان تمام ممبران کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ۔اس جادو کے پنجے نے خاندان کی تین امنگوں کو پورا کرنا تھا جس کے تحت والدین نے اپنے بیٹے کی موت کی ریلیف کے علا وہ اس کو دوبارہ زندہ کرنے کی چاہت ظاہر کی جس پر گھر میں ان کے بیٹے کی رح کی واپسی پر پورا نظام خراب ہونا شروع ہو گیا اورانہوں نے ڈر مارے اس کی دوبارہ موت کی خوش ظاہر کر دی جو کہ اسی وقت پوری ہوگئی ۔اس ڈرامے میں یہ پیغام دیا گیا کہ انسان کو لالچ کسی بھی خد تک لے جاسکتی ہے ۔