پنتھرس پارٹی کی شہیدوں کو اعزاز دیئے جانے کی حمایت
جموں//نیشنل پنتھرس پارٹی کے سربراہ پروفیسر بھیم سنگھ نے 23 مارچ، 2018 سے شہیدی پارک،آئی ٹی او، نئی دہلی میں شہیدوں کو قومی اعزاز دلانے کے لئے غیر معینہ بھوک ہڑتال پر بیٹھے سینئر سٹیزن ترسیم لال شرما (صحافی)، دیو سرابھا (صحافی) اورپرسرام کلیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ شہید بھگت سنگھ، اودھم سنگھ، چندر شیکھر آزاد، راجگرو، کرتارسنگھ سرابھا، سکھدیو وغیرہ شہیدوں کو قومی شہید کا درجہ ملنا چاہئے۔پروفیسر بھیم سنگھ نے کہا کہ ملک کو آزادی لانے والے بھارت ماں کے عظیم سپوتوں بھگت سنگھ، راجگرو، سکھدیو، اودھم سنگھ، چندر شیکھر آزاد، کرتارسنگھ سرابھا کے علاوہ دیگر انقلابی بہادروں نے اپنی جان کی قربانی دے کر ملک کو آزادی دلائی اور جن بہادروں کی قربانی کی وجہ سے ملک کا پرچم بڑے فخر کے ساتھ لہرایا جاتا ہے، کیوں آج ان ہی ہندستانی شہدا کو پارلیمنٹ شہید کا درجہ دینے میں ناکام ہے، کیوں آج ہندستانی آئین میں ان کے نام سنہری الفاظ میں شہیدوں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔ پروفیسر بھیم سنگھ نے ہندستان کے نوجوانوں، طلبا اور ممبران پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ ان بہادروں کو شہید کا درجہ دلانے کے لئے بڑھ چڑھ کر آگے آئیں۔ انہوں نے 11 دن سے بھوک ہڑتال پر بیٹھے انقلابی حامیوں کا حوصلہ بلند کرتے ہوئے کہا کہ ان بہادروں کو شہید کا درجہ دلانے کے لئے وہ لوگ تنہا نہیں ہیں، بلکہ کشمیر سے کنیا کماری تک اور گجرات سے منی پور تک ہندستان کے نوجوان، طلبا، خواتین تمام ان کے ساتھ ہیں کہ بھارت ماں کے ان سپوتوں کی قربانی ضائع نہیں جائے گی۔ بھوک ہڑتال پر بیٹھے انقلابی حامیوں کی طرف سے راجیش کمار شرما نے پروفیسر بھیم سنگھ اور ان کے ساتھیوں کازبردست استقبال کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اگر پنتھرس پارٹی کا تعاون ہمارے ساتھ ہے تو ہم اپنے مشن میں ضرور کامیاب ہوں گے۔اس موقع پر پروفیسر بھیم سنگھ کے ساتھ سدیش ڈوگرا، کماری سنیتا چودھری اورکرشن کمار وغیرہ موجود تھے۔
قاسم نگرمیں مفت ڈینٹل کیمپ کاانعقاد
جموں//امرت چیریٹیبل ٹرسٹ نے قاسم نگرمیںدانتوں کے معائینے کاایک کیمپ منعقد کیاگیا۔اس دوران ڈاکٹروں کی ٹیم نے مقامی لوگوں کودانتوں کی صحت وصفائی سے متعلق جانکاری فراہم کی۔اس دوران ٹرسٹ کی جانب سے مریضوں میں دانتوں کوصاف کرنے والی کٹیں مفت تقسیم کی گئیں۔اس موقعہ پر تمباکوکے مضراثرات کے بارے میں بھی شرکاء کوبتایاگیا۔ڈینٹل ماہرین کی ٹیم میں ڈاکٹر گگن دیپ ،ڈاکٹرانیش کشپ اورڈاکٹر مانک شرماودیگران شامل تھے۔ڈاکٹرہربخش سنگھ نے سمیت کمارکاشکریہ اداکیا۔اس موقعہ پرٹرست کے رشمی شرمااورامن دیپ سنگھ بھی موجودتھے۔
محمدیوسف پنڈت کوڈی جی، اے اینڈ ٹی اور
گپتا کوڈی جی، جے کے ایف او کا چارج دیاگیا
جموں/حکومت نے محمد یوسف پنڈت کو ڈائریکٹر جنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز کے عہدے کا اضافی چارج دیا ہے ۔پرنسپل سیکرٹری خزانہ نوین کمار چودھری کی طرف سے جاری کئے گئے ایک حکمنامے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے فنڈس آرگنائزیشن کے عہدے کا اضافی چارج کے کے گپتا کو دیا گیا ہے ۔نیلم گپتا ڈائریکٹر فائنانس اے آر آئی ٹریننگز کے پاس ڈائریکٹر لوکل فنڈ آڈِٹ کے عہدے کا اضافی چارج ہوگا۔ حکمنامے کے مطابق یہ انتظام ڈاکٹر محمد اسحاق خان ڈائریکٹرجنرل اکائونٹس اینڈ ٹریجریز اور پشپا دیوی ڈائریکٹر جنرل لوکل فنڈ آڈِٹ کی سبکدوشی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
گاندھی نگرحلقے میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ
سپیکرکے ہاتھوں بی پی ایل کنبوں میں ایل پی جی کنکشن تقسیم
جموں/ جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کے سپیکر کویندر گپتا نے روہی موڑ گاندھی نگر کا دورہ کر کے مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے عوامی میٹنگ میں عوام کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہی حاصل کی۔مقامی افراد سے بات کرتے ہوئے سپیکر موصوف نے کہا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی کے لئے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی ہے ۔انہوں نے عوام کو آگے آکر مختلف بہبودی سکیموں سے بھرپور استفادہ کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نوجوانوں خاص کر خواتین کو مختلف ہنر مندی پروگراموں میں شرکت کر کے اپنا روزگار آپ کمانے کے اہل بننے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں اور نالوں کے ترقیاتی کاموں کو مرحلے وار بنیاد وں پر ہاتھ میں لیا جائے گا۔سپیکر نے عوام کی طرف سے اُبھارے گئے مختلف مطالبات پر غور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔اس سے قبل سپیکرنے اُجولا یوجنا کے تحت مستفیدین میں گیس کنکشن بھی تقسیم کئے ۔ اس موقعہ پر کئی متعلقہ افسران بھی موجو دتھے۔
طالب علموں کورویتی نہیں، پیشہ وارانہ تعلیم کی ضرورت : ڈاکٹر باوا
چندی گڑھ یونیورسٹی کا ریاستی طلباء کے لئے 100 فیصد اسکالر شپ کا اعلان
جموں//21 ویں صدی کا نوجوان قومی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین پلیس منٹ دینے والے اداروں کو لے کر پہلے کی توقع مزید بیدار ہو گیا ہے لیکن بہتر نوکری اورملٹی نیشنل کمپنیوں میں پلیسمنٹ کے لئے روایتی تعلیم کے پیمانوں کو چھوڑ کر انڈسٹری کی ضرورت کے مطابق پروفیشنل تعلیم کو اپنانے کی ضرورت ہے۔ صنعتی دنیا کی بدلتی ہوئی تکنیکوں اور ضروریات کے لئے ابھرتی ہوئی کاروباری علاقوں میں تعلیم کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسمارٹ سٹی چندی گڑھ میں موجود سستی اور بہتر تعلیم، محفوظ ماحول اور صاف ستھرا ور جموں و کشمیر کے طلباء کو بڑے شہروں کے مقابلے میں زیادہ اپنی طرف کھینچ رہا ہے. یہ خیال چندی گڑھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر.ایس.باوا نییہاںجموں پریس کلب میں منعقد ہ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ چنڈی گڑھ میں بڑی تعداد میں ملٹی نیشنل کمپنیوں کی آمد کی وجہ سے جموں و کشمیر کے طالب علم چنڈی گڑھ یونیورسٹی کو اپنی پہلی پسند بنا رہے ہیں۔ملک کے نوجوانوں کو تعلیم کے میدان میں ابھرتے ہوئے علاقوں میں نئے کیریئر کے امکانات کے بارے میں آگاہ کرنے کے لئے چنڈی گڑھ یونیورسٹی گھڑواں نے ایک خاص مہم شرو ع کی ہے، جسکے تحت یونیورسٹی کی طرف سے جموں و کشمیر کے طالب علموں کے لئے خاص طور پر مفت کیریئرکونسلنگ کی سہولیات کے لئے یونیورسٹی کے کچی چھاونی جموں موجود کیریئر کونسلنگ سینٹر کا آغاز یہاں یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر. ایس. باوا نے کیا . اس کے لئے ویب پورٹل پر یونیورسٹی نے پروفیشنل کیریئر کونسلنگ کی مفت سہولت آج سے شروع کی گئی ہے جس کے تحت انڈسٹری اور تعلیمی کے مشہور ماہر جموں و کشمیر کے 2+10 اور گریجویشن پاس نوجوان طلباء کو الگ الگ علاقوں میںکیریئر کے نئے امکانات کے بارے رہنمائی کرینگے. یونیورسٹی وائس چانسلر نے بتایا کہ چنڈیگڑھ یونیورسٹی نے الاکے کے ترقی پسند طلباء کو بہتر اعلی تعلیم مہیا کروانے کے مقصد کے ساتھ 2018 میں قومی اسکالرشپ امتحان سیو سیٹ -2018 کے تحت 800 میریٹورئوس طلباء کو 100 فیصد تک اسکالرشپ دینے کا فیصلہ کیا ہے. آج جموں میں اس س بندھت آن لائن پورٹل جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس اسکالرشپ ٹیسٹ کے لئے اہم جگہوں میں امتحان سینٹر بنائیں جائیں گے . اس وقت جموں و کشمیر کے طلباء کے لئے خاص طور پر بنائی اس اسکالر شپ سکیم کے بارے میں ڈاکٹر باوا نے بتایا کہ 'سی. یو سیٹ -2018' کے تحت یونیورسٹی میں مطالعہ کرنے والی طلباء کے کیمپس پلیسمیںٹ میں بہترین کارگزاری کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر بوا نے کہا کہ اس سال یونیورسٹی میں 492 ملتی نیشنل کمپنیوں نے 5132 طالب علموں کو سالانہ روزگار دیا ہی، جس کے لئے چنڈیگڑھ یونیورسٹی لمکا بک آف ریکارڈز میں اپنا نام درج کروانے والی پہلی و اکلوتی یونیورسٹی بن گئی ہے.ڈاکٹر باوا نے چنڈیگڑھ یونیورسٹی کو جموں و کشمیر کے ترقی پسند طالب علموں کی پہلی پسند بتاتے ہوے کہا کہ اس وقت سی. یو جموں ب کشمیر کے تکریبن 1700 طلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں. انہوں نے بتایا کہ 2017 بیچ کی پلیسمیںٹ سیشن کے دوران جموں و کشمیر سے پڑھ رہے 201 طالب علموں کو 254 افر لیٹرحاصل ہوے. پلیسمیںٹ سیشن 2017 کے دوران جموں و کشمیر کے 49 طالب علموں نے ان کی تعلیم مکمل کرنے سے پہلے 2 سے جیادہ ملٹی نیشنل کمپنیوں کی پلیسمیںٹ پیشکشیں حاصل کرکے اس علاقے کے نوجوانوں کے لئے ایک مثال پیش کی ہے. انہونے جموں و کشمیر سے چنڈیگڑھ یونیورسٹی میں پڑھ رہے جموں شہر کے رہنے والے مکینیکل انجینرنگ کے طالب علم عریا آنند کی مثال دیتے ہوے کہا کہ طالب علم کو وپرو ، ٹیک مہندرا ، میو سگما، ٹاٹا ٹیکنالوجی اور تھنک اینڈ لارن نے اور سرینگر کی طالبہ ضلالا عزاز کو ارنسٹ اینڈ ینگ، ٹامی ہلفگر، ریلائنس، فرونسس و انفنیہ جیسی اہم ملٹی نیشنل کمپنیو نے نوکری کی پیشکش کی ہے. اسی طرح کمپیوٹر سائنس انجینرنگ کے طالب علم ارجن کو وپرو، کوگنزینٹ و کپگمینی جیسی مشہور کمپنیوں نے پلیسمیںپیش کی ہے۔
ریس نرائنااکیڈمی کے زیراہتمام جموں سپرسٹوڈنٹ کنٹسٹ‘ منعقد
جموں//ریس نرائنا آئی آئی/این ای ای ٹی اکیڈمی کی جانب سے ٹیچرز بھون آڈیٹوریم میں ’جموں سپرسٹوڈنٹ کنٹسٹ‘ 2018کاانعقاد کیاگیاجس میں ریاست کے مختلف حصوں سے آئے ہوئے 8ویں،نویں،دسویں،گیارہویںاوربارہویں جماعت کے طلباء نے حصہ لیا۔ریاست جموں وکشمیرکی تاریخ میں یہ پہلاموقعہ ہے جب کسی تنظیم کی جانب سے آئی این آرکے 30لاکھ سے زیادہ بشمول آئی این آر ،100000 نقدانعامات اوروظائف کی پیش کش کی گئی ہے ۔اکادمی کے چیئرمین رام کماراورڈاکٹررشیدچودھری فائونڈراورسی ای اوریس نریانہ اکیڈمی نے یہ جانکاری میڈیاکودی۔
ادارہ اسلامیہ فیضان مصطفیٰ کٹھوعہ میں عظمتِ قرآن کانفرنس کااہتمام
کٹھوعہ/ادارۂ اسلامیہ فیضان مصطفیٰ مگر کھڈ کٹھوعہ میں عظمتِ قرآن کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحیدنے علمائے کرام کے بیانات سے قلوب کوروشن کیا۔اس دوران حضرت مولانا مفتی نذیر احمد قادری صوبائی صدر مسلم پرسنل لا بورڈ سدرہ جموں اورمولانا قاری شبیر احمد نوری، جموں نائب صدرمسلم پرسنل لاء بورڈ صوبہ جموں اور حضرت مولانا حسیب رضا نعیمی راجستھان سے مولانا فقیر حسین قادری ،حضرت مولانا سیدنورانی شاہ پنجاب اور دیگر علمائے کرام نے خطاب کیا۔علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے قرآن پاک کی عظمت اور معراج النبی ؐ پر روشنی ڈالی گئی۔ علمائے کرام نے احکامات قرآن پاک اور تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور آپس میں اتفاق اتحاد پیدا کرنے کی تلقین فرمائی ۔تعلیمات مصطفیٰ پر عمل پیرا ہی سے ہم انسانیت کے مقام پر فائز ہوسکتے ہیں آج کے اس پْر فتن دور میں تعلیمات مصطفیٰ ؐ ہی سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے ۔بانی اسلام نے ہمیشہ حق و انصاف اور امن کا پیغام دیا ہے جس کو آج عام کرنے ضرورت ہے۔ کانفرنس میں سابق وزیر میاں الطاف احمد اور سابق وزیر علی محمد ساگر نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت فرمائی ۔مدرسہ فیضان مصطفیٰ میں سے گیارہ بچوں نے قرآن پاک حفظ مکمل کیا اور ان بچوں کی دستار بندی کروائی گئی کانفرنس کا اختتام دعا اور لنگر کی تقسیم پر ہوا الحاج محمد قاسم بانیاں سربراہ اعلیٰ ادارۂ اسلامیہ فیضان مصطفیٰ مگر کھڈ کٹھوعہ نے تمام آنے والے علمائے کرام اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا ۔کانفرنس کو کامیاب کرنے کے لئے کانفرنس میں ہماچل پنجاب سانبہ کٹھوعہ سے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی اور ساتھ ہی مسلم پرسنل لا بورڈ کا یونٹ بھی قائم کیا گیا جس میں بااتفاق رائے الحاج محمد قاسم کو ضلع کٹھوعہ کا صدرنامزد کرتے ہوئے مفتی نزیراحمدقادری نے اعلان عام کیا قاری شبیر احمدنوری کے ہاتھوں سے انکی تاج پوشی بھی کرائی گئی اس کے بعد صلوٰۃسلام اوردعائیہ کلیمات کے ساتھ جلسہ اختتام پزیر ہوا۔
جموں یونیورسٹی میں یوتھ پارلیمنٹ پروگرام کاانعقاد
جموں//ڈیپارٹمنٹ آف سٹوڈنٹس ویلفیئر ،جموں یونیورسٹی نے یہاں جنرل زورآورسنگھ آڈیٹوریم جموں یونیورسٹی میں’’14واں نیشنل یوتھ پارلیمنٹ ‘‘پروگرام منعقدکیا۔اس دوران سابق ممبرپارلیمنٹ چوہدری طالب حسین مہمان خصوصی جبکہ چیف جری ممبر پروفیسرپردیپ ۔کے شرما ،وائس چانسلر شیرکشمیریونیورسٹی آف ایگریکلچرل سائنسزاینڈٹیکنالوجی جموں اورجری ممبر راجن انڈرسیکریٹری وزارت پارلیمانی امورحکومت ہند اورڈاکٹروجے سیگل لاء ڈیپارٹمنٹ کوآرڈی نیٹرکے طورپرموجودتھے۔ اس دوران یوتھ پارلیمنٹ ٹیم نے پہلے مرحلے کے مقابلوں میں حصہ لیا۔کل 15ٹیموں کو74میں سے قومی سطح کے مقابلے کیلئے چناگیا۔
جموں یونیورسٹی انڈرگریجویٹ سال سوم کاپرچہ لیک
تحقیقات کی ہدایت ، امتحان مؤخر، امیدوارمایوس
جموں//جموں یونیورسٹی انتظامیہ نے صوبہ جموں کے لکھن پورتابانہال تک کے تمام کالجوں کے انڈرگریجویٹ کورسزسال سوم کاانگریزی۔بی کاپرچہ لیک ہونے کے وجہ سے پرچہ موخرکردیاجس کی وجہ سے سوموارکے روزامتحان مراکزکے باہرپہنچے امیدواروں کوبغیرامتحان دیئے واپس لوٹناپڑا۔تفصیلات کے مطابق جموں یونیورسٹی کے زیراہتمام ان دنوں سال سوم انڈرگریجویٹ (اینول پیٹرن) کے امتحان چل رہے ہیں ،اتواردیررات یونیورسٹی نے انگریزی بی کاپرچہ لیک ہونے کی بنا پر اسے موخرکردیا۔یونیورسٹی ترجمان کے مطابق امتحان کوموخرکیاہے اوراس کی نئی تاریخ الگ سے جاری کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پرچہ لیک ہونے کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کیلئے ہدایت دی گئی ہے۔