اسمبلی ملازمین بیرونی سیکریٹری کی تعیناتی سے خفا
اسمبلی سیکرٹری کو اسمبلی ونگ سے ہی ترقیاب کرنے کامطالبہ
جموں//ریاستی اسمبلی میں ایک’بیرونی‘ سیکرٹری کی تعیناتی سے اسمبلی ملازمین چراغپا ہیں، ان کا کہنا ہے کہ محکمہ کے سینئر سیکرٹریوں کو نظر انداز کر کے یہ تعیناتی کی جا رہی ہے ۔ حکومت نے اسمبلی سیکرٹری کا چارج قانون و پارلیمانی امور کے سیکرٹری ، اچل سیٹھی کو دیا ہے جس پر اسمبلی ملازمین شدید خفا ہیں ۔ ان ملازمین نے سیٹھی کو اسمبلی کا چارج نہیں لینے دیا اور اس پر واضح کر دیا کہ ان کی ایجی ٹیشن تب تک جاری رہے گی جب تک کہ ان کے مطالبات پورے نہیں کئے جاتے، جس میں اسمبلی کے سینئر ترین ایڈیشنل سیکرٹری کو اسمبلی سیکرٹری کاچارج دیا جانا شامل ہے ۔ جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی ایمپلائز یونین کے صدر مختار احمد وانی نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ’اسمبلی سیکرٹری کا عہدہ دیگر سرکاری محکموں کے عہدہ سے الگ ہوتا ہے ، ہمارے اپنے رولز و ریگولیشن ہیں لیکن حکومت نے تمام ضوابط کو بالائے طاق رکھ کر سیکرٹری کا چارج ایک بیرونی سیکرٹری کو دینے کا آرڈر کیا ہے جو ہمارے لئے ناقابل قبول ہے ‘‘۔انہوں نے بتایا کہ 1947سے آج تک اسمبلی سیکرٹری کے ریٹائر ہونے پر سینئر ترین ایڈیشنل سیکرٹری کو ہی اس کا جانشین مقرر کیا جاتا رہا ہے ، پہلی بار اس معمول کے خلاف حکمنامہ جاری ہوا ہے جس سے ملازمین سخت خفا ہیں اور ان کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے ۔ وانی نے بتایا’ اس وقت نسیمہ میڈم سینئر ترین ایڈیشنل سیکرٹری ہیں اور سیکرٹری کے طور ترقیاب کیا جانا ان کا حق بنتا ہے ‘۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ ایڈیشنل سیکرٹری کو جون 2018میں سپیشل سیکرٹری کے طور ترقیاب کیا جانا تھا، اسی طرح جونئر اسسٹنٹ سے لے کر ایڈیشنل سیکرٹری تک کئی ملازمین کی ترقیاں رکی پڑی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ایسے تمام ملازمین کو ترقیاب کیا جائے اور اسمبلی سیکرٹری کو اسمبلی ونگ سے ہی ترقیاب کیا جائے۔ مختار وانی نے مزید بتایا کہ آچل سیٹھی کے ساتھ ملاقات کر کے ان پر واضح کر دیا ہے کہ جب کہ اسمبلی ملازمین کی مانگیں پوری نہیں ہوتیں ، وہ اسمبلی سیکرٹری کے عہدہ کا چارج نہ سنبھالیں۔
جموں کشمیرٹیچرس فیڈریشن کا دسویں جماعت کے نتائج پراظہاراطمینان
جموں//جموں کشمیرٹیچرس فیڈریشن کے وائس چیئرمین محمداکبرخان نے دسویں جماعت کے نتائج میں شاندارکارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کومبارکبادپیش کی اورسرکاری سکولوں کے نتائج کی شرح میں بہتری پراطمینان کااظہارکیاہے۔جموں وکشمیرٹیچرس فیڈریشن کے چیئرمین عبدالقیوم وانی کی عدم موجودگی میں پریس بیان جاری کرتے ہوئے دسویں جماعت کے سالانہ نتائج میں سرکاری سکولوں کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیااورکامیاب ہونے والے طلباء کی عزت افزائی کرتے ہوئے انہیں اوراساتذہ برادری مبارکبادپیش کی،چونکہ عبدالقیوم وانی ،چیئرمین جے کے ٹی ایف ،فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری کی اہلیہ کی تیمارداری کیلئے میڈنتاہسپتال دہلی میں گئے ہیں ۔محمداکبرخان نے کہاکہ گزشتہ سال سرکاری سکولوں کے کامیاب طلباء کی شرح فیصد46.70 تھی جبکہ امسال یہ شرح 63.71 ہے جوکہ باعث افتخارہے۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری سکولوں کے کامیاب طلباء کی شرح میں بہتری کیلئے اساتذہ اورمحنتی طلباء مبارکبادکے مستحق ہیں۔ انہوں نے ڈائریکٹرسکول ایجوکیشن جی این ایتواورصوبائی صدرجے کے ٹی ایف محمدافضل بٹ کے رول کوبھی سراہا۔ انہوں نے طلباء اوراساتذہ پرزوردیاکہ وہ اپنے اوربچوں کے مستقبل کوخوشگواربنانے کی طرف بھرپورتوجہ دیں تاکہ سا ل کے آخرمیں طلباء کے نتائج بہترآئیں۔
طلاق ثلاثہ بل مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت بیجا :حکیم یٰسین
سرینگر/سابق وزیر اور چیرمین پی ڈی ایف حکیم یٰسین نے لوک سبھا میں حال ہی میں پاس کی گئی طلا ق ثلاثہ بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اس کو مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں کھلی مداخلت بیجا قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں حکیم یٰسین نے کہا ہے کہ طلاق ثلاچہ بل لانے سے مرکزی حکومت نے مسلمانوں کے جذبات کو بری طرح سے مجروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ قانون شریعت کے عین مخالف ہے اور اس بل کو لوک سبھا میں پاس کرنے سے مرکزی حکومت مسلمانوں کے مذہبی امورات میں بے جا مداخلت کرنے کی مرتکب ہوئی ہے ۔ انہوں نے مرکزی حکومت کو متنبہ کیا ہے کہ وہ مسلمانوں کے مذہبی معاملات میں مداخلت کرنا بند کریں ورنہ سارے ملک میں اقلیتی فرقے عدم تحفظ ، غیر محفوظیت اور غیر یقینیت کے شکار ہوںگے۔پی ڈی ایف چیرمین نے کہا ہے کہ مسلمانوں کی شادیاں اسلامی دستور و قوانین کے حدود میں طے کی جاتی ہیں اور طلاق کے بارے میں بھی اسلامی تعلیمات اور شریعت کے اندر واضح اور غیر مبہم رہنما خطوط وضح کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند عناصر طلاق کے معاملے کو غلط رنگ میں پیش کرکے مسلمانوں کے مذہبی معاملا ت میں مداخلت کرنے کے لئے جواز پیش کرنے کی سازشیں رچانے کے درپے ہیں۔حکیم یٰسین نے کہا ہے کہ اگر موجودہ مرکزی حکومت اسی طرح سے مختلف حیلے بہانے بناکر مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروع کرنے کی مذموم کوششیں جاری رکھی گئی تو اس سے ہندوستان جیسے بڑے جمہوری ملک کی شبیہ مذہب دنیا میں داغدار بن جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ سارے ملک کے مسلمان مذکورہ طلاق ثلاثہ بل کی ڈٹ کر مخالفت کرتے ہیں اور تمام مسلمان مخالف اور فرقہ پرستانہ اقدام کو ناکام بنا کر ہی دم لیں گے۔ حکیم یٰسین نے ملک کے ہر ایک اقلیتی طبقے سے اپیل کی ہے کہ وہ یک جٹ ہوکر موجودہ مرکزی سرکار کی اقلیت کش پالیسیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔
مدثرحسین چوہدری ڈی جی پی ایوارڈسے سرفراز
جموں//راجوری کے علاقہ دھنورسے تعلق رکھنے والے محکمہ پولیس میں تعینات کے پی ایس ،ڈی ایس پی سوِل سیکرٹریٹ مدثرحسین چودھری کو ڈی جی پی ایوارڈ وتوصیفی سندکیلئے نامزدگی کیاگیاہے ،اعزازکیلئے نامزدگی کی خبرملتے ہی راجوری ضلع کے لوگوں میں خوشی کی لہرپائی جاتی ہے اورتوقع کی ہے کہ مدثرحسین چوہدری مستقبل میں مزیدمنازل کوطے کریں گے۔لوگوں کاکہناہے کہ ہمیں فخرہے کہ مدثرحسین ضلع راجوری کے دھنورعلاقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ ڈی ایس پی مدثرحسین نے سال 2012 میں کشمیر ایڈمنسٹریٹر سروس مسابقتی امتحان میں کامیابی حاصل کی تھی اور ایس ڈی پی او کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔اس وقت مدثرحسین ،ڈی ایس پی سول سیکریٹریٹ کے عہدے پر سرکاری خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس کے قبل ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی تعینات رہ چکے ہیں جہاں انہوں نے نمایاں خدمات انجام دیں جس کے صلے میں موصوف کو ڈی جی پی ایوارڈ کیلئے نامزدکیاگیا ہے۔
بھدرواہ میں خواتین کے مدعوں ، منشیات کی لعنت کیخلاف نکڑ ناٹک
طاہر ندیم خان
بھدرواہ //بھدرواہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے یہااں پیر کے روز متعدد پروگرام بشمول بیٹی بچائو، بیٹی پڑھائو ، نوجوانوں میں منشیات کی لعنت اور گھریلو تشدُد کے موضوع پر سلسلہ وار نُکڑ ناٹک پیش کئے۔ان ناٹکوںکا مقصد عوام میں سماجی بدعتوں کے خلاف لوگوں کو بیدار کرنا تھا ۔نوتن پریاس منچ کے جوان سال کلاکاروں نیتاریخ سیری بازار میں یہ ناٹک پیش کئے،جو محکمہ سیاحت کے اشتراک سے منعقد کئے گئے۔نُکڑ، ناٹک کے عنوان نوجوانوں میں منشیات کی بدعت ،دُخترکشی، دہیز، گھریلو تشدُد اور لڑکیوں کی تعلیم سے وابستہ تھے۔دہیز سے متعلق گھریلو تشدُد ڈرامہ میں ایک تعلیم یافتہ لڑکی دہیز لانے سے انکار کرتی ہے لیکن اسکے سسرال والے اسکو اذیتیں دیتے ہیں ،جس سے اُسکی موت ہوتی ہے۔اس ڈرامہ میں یہ پیغام دیا گیا ہے کہ خاموش تماشائی بننے کے بجائے سماجی بدعتوں کے خلاف پولیس کو جانکاری دیں۔اسی طرح سے ایک ڈرامہ میں ایک مان اپنی بیٹی کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے لئے اپنے خاوند کی اجازت نہ دینے کے خلاف بغاوت کرتی ہے۔بعد میں یہ لڑکی کلاس میں اول رہتی ہے ،جس سے وہ اپنے خاندان کا نام روشن کرتی ہے۔اس موقعہ پر اے سی ڈی بھدرواہ ڈاکٹر روی کمار مہمان خصوصی تھے جبکہ ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو مہمان ذی وقار تھے۔نظامت کے فرائض نامور دانشور عارف نے انجام دئے۔
مال مسروقہ برآمد ،مبینہ ملزم گرفتار
زاہد ملک
ریاسی //ریاسی پولیس نے ایک شخض سے تقریباً 10,000 روپے مالیت کے چُرائے گئی اشیاء بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس بیان کے مطابق مورخہ25دسمبر2018کو زیڈ ای او مہور قمر دین کی تحریری شکایت پر اسکے رہائشی گھر سے بعض اشیاء چرانے پر پویس اسٹیشن مہور میں بعض نا معلوم افراد کے خلاف ایک ایف آئی آر درج کی۔ایس ایچ او مہور سجاد اقبال کی قیادت میں ایک پولیس پارٹی نے ایس ڈی پی او مہور ذاکر شاہین مرزا کی نگرانی میں تحقیقات شروع کی او رپیر کے روز مبینہ ملزم کو گرفتار کیا، جسکی پہچان ارشد علی ولد روشن دین بیان کی گئی ہے پولیس نے مبینہ ملزم کے قبضہ سے مال مسرقہ برآمد کرنے کا دعویٰ بھی کیا ہے ۔
کشتواڑ میں بیداری معہ تقسیم کاری کیمپ کا اہتمام
اے آئی بٹ
کشتواڑ//کشتواڑ میں کمپوزٹ ریجنل سنٹر وزارت سوشل جسٹس اینڈ ایمپائورمینٹ کمیٹی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ صحت و خاندانی بہبودکے اشتراک سے پیر کے روز بیداری کیمپ/اورینٹیشن پروگرام کم باز آباد کاری کیمپ /تقسیم کاری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔باز آباد کاری افسر ڈاکٹر شمیم نے سی آر سی سرینگر کی کار کردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی اور شرکا ء کو حاملہ ہونے کی دن ناخیزی سے بچنے کیلئے پرہیز کے متعلق جانکاری فراہم کی گئی۔ بچے کی پیدائش ،مادر اور بچے کے متوازی خوراک ،ناخیزی کی علامتوں کو جلد ہی سمجھنے اور اسکے متعلق تیزی سے صلاح کرنے اور اس کے ازالہ کے اقدام پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔’’پہلے ہی ناخیزی کی علامتوں کو جاننا ‘‘ پروگرام کا نعرہ تھا۔بعد ازاں ، مصنوعی اعضا کے لئے استفادہ حاصل کرنے والوں کے نام درج کئے گئے۔استفادہ حاصل کرنے والوں کو د وفوٹو گراف، آدھار کی کاپی اور ناخیزی سرٹیفکیٹ اور بی پی ایل راشن کارڈ/آمدنی کی سر ٹیفکیٹ لانے کی استدعا کی گئی۔محکمہ صحت کے کئی ورکر بشمول آشا ورکروں کو بھی ناخیزی کے مختلف مراحل کی جانکاری دی گئی کیونکہ وہ زمینی سطح پر کام کر رہے ہیں اور سماج میں بدلائو لا سکتے ہیں۔بعد ازاں ، ڈی ایس ڈبلیو او اور سی ایم او کشتواڑ کی موجودگی میں سی آر سی ٹیم نے 23 ناخیز افراد میں مصنوعی اعضاء تقسیم کئے گئے۔اس موقعہ پر موجود لوگوں میںسی ایم او کشتواڑ ڈاکٹر عبدالمجید، ڈی ایس ڈبلیو او ڈاکٹر محسن رضا، ٹی ایس ڈبلیو او راجیش شرما ،ٹی ایس ڈبلیو او دیوان چند، ٹی ایس ڈبلیو او چیتنا شرما ، سی آر سی کے آرتھو پیڈکس اور آڈیو لاجسٹ کے علاوہ آشا ورکروں اور استفادہ حاصل کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
اغوا کاری معاملہ میں مفرور7 سال کے بعد گرفتار
نصیر احمد کھوڑا
ڈوڈہ //ڈوڈہ پولیس کو اُس وقت ایک کامیابی حاصل ہوئی جب پولیس نے سات سالوں سے چل رہے مفرور فیاض احمد ولد سمن کھانڈے ساکنہ ککوٹہ،ٹھاٹھری ضلع ڈوڈہ کو گرفتار کیا۔مفرور ستمبر2011سے مفرور چلا آرہا تھا جو کہ ایف آئی آر نمبر 04/2011 زیر دفعہ 366/109 ۔آر پی سی میں مطلوب تھا۔مبینہ ملزم کے خلاف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 05/09/2011. وارنٹ گرفتاری جاری کی تھی۔ایس ایچ او پویس اسٹیشن ٹھاٹھری ایس آئی سنیل پریہار نے تمام وسائل کو متحرک کرکے مفرور کے رشتہ داروں سے معلومات حاصل کرکے اسکے اصل مقام کی جانکاری حاصل کی اور مبینہ ملزم کو آخر کار چنہنی سے گرفتار کیا۔ایس ایچ او سنیل پریہار نے یہ گرفتاری ایس ڈی پی او بھدرواہ عادل ریشو اور اے ایس پی بھدرواہ راجندر سنگھ کی نگرانی اور ایس ایس پی ڈوڈہ سبیر ملک کی ہدایت پر عمل میں لائی ۔ضلع کے عوام نے پولیس کی اس کاروائی کی ستائش کی ہے۔
بی جے پی نے سماج کے پسماندہ طبقوں کونظراندازکیا:ستونت ڈوگرہ
سانبہ//نیشنل کانفرنس نے بی جے پی قیادت پرنشانہ سادھتے ہوئے کہاکہ بی جے پی نے لوگوں بالخصوص پسماندہ طبقوں کی توقعات کونظرانداز کیا۔ان خیالات کااظہار سانبہ اسمبلی حلقہ کی پنچایت دیانی میں صوبائی صدرخواتین ونگ نیشنل کانفرنس ستونت کورڈوگرہ نے کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے 2014 میں لوگوں کے ساتھ ووٹ کی خاطرجھوٹے وعدے کیے اورصوبہ جموں سے سات ریزروڈ نشستوں میں کامیابی بھی حاصل کی لیکن انتخابات میں کامیابی کے بعدبی جے پی عوام کے ساتھ کئے گئے تمام تروعدے بھول گئی ۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاتین سال سال تک حکومت میں رہی لیکن پسماندہ طبقوں کے لوگوں کے ساتھ انصاف کرنے میں ناکام رہی ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی میں اقتدارمیں آکرچاولوں اوررسوئی گیس سے سبسڈی کوختم کیا۔انہوں نے کہاکہ بھاجپاکی پالیسی عوام دشمن ہیں۔ انہوں نے چاولوں، رسوئی گیس اورکھانڈسے سبسڈی ہٹانے کے فیصلے کوواپس لینے کیلئے انتظامیہ پرزوردیا ۔ستونت کورڈوگرہ نے مختلف محکموں کے عارضی ملازمین کوسابق پی ڈی ۔بی جے پی حکومت میں گزشتہ کئی مہینوں کی تنخواہیں واگزارنہ کی گئیں اورحکومت کاکوئی بھی وجود زمینی سطح پرنظرنہیں آتاتھا۔انہوں نے کہاکہ سابق پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت نے بہت شورمچایاکہ ڈیلی ویجروں کومستقل کیاجارہاہے لیکن عملی طورپرکچھ نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی اورپی ڈی پی سے آج تک مختلف محکموں کے عارضی ملازمین کسمپرسی کی زندگی بسرکررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ریاستی گورنرانتظامیہ بھی عارضی ملازمین کے تئیں وہی سلوک کررہی ہے جوسابق حکومت نے کیاجوکہ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس سماج کے تمام طبقوں کی بہبودکیلئے یکساں ترقی کے مواقعے پیداکرنے کی اہل ہے۔انہوں نے پارٹی ورکروں پرزوردیاکہ وہ پارٹی کوزمینی سطح پرمضبوط کریں۔
نوجوان امن ،بھائی چارہ وترقی کیلئے کام کریں:یوتھ نیشنل کانفرنس
جنوری//یوتھ نیشنل کانفرنس کے سینئرصوبائی نائب صدر راکیش سنگھ راکانے گاندھی نگراسمبلی حلقہ میں ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے ریاست جموں وکشمیرکی تعمیروترقی کے سلسلہ میں نوجوانوں کے رول کواہمیت کاحامل قراردیا۔انہوں نے کہاکہ نوجوان امن اورتعمیروترقی میں کلیدی رول اداکرسکتے ہیں۔انہوں نے کاکہاکہ سماج میں بھائی چارے کوفروغ دینے اورامن کی برقراریت کے سلسلے میں نوجوانوں پراہم ذمہ داریاں عائدہوتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس نے سماج کے مختلف طبقوں کوآپس میں جوڑکررکھاہے ۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ ریاست جموں وکشمیرمیںجموں وکشمیرمیں امن اورترقی کیلئے اپنارول اداکریں۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ ریاست کی سا لمیت کی برقراریت کیلئے مہم چلائیں اورلوگوں تک نیشنل کانفرنس کی پالیسیاں پہنچائیں۔انہوں نے نوجوانوں پرزوردیاکہ وہ پارٹی سرپرست ڈاکٹرفاروق عبداللہ اورعمرعبداللہ کے ہاتھ مضبوط کریں۔اس دوران میٹنگ میں مولوی، راجن ورما،رنجیت سنگھ ،پون سنگھ ،کلدیپ سنگھ ،سکھدیوسنگھ، گوتم علی، احمددین، قاسم، محمدعلی ودیگران بھی موجودتھے۔
نوٹری کے انتخاب کیلئے درخواستیں طلب
جموں//قانون، انصاف اور پارلیمانی امور محکمہ نے نوٹری کے انتخاب کے لئے ریاست کے اہل وکلاء سے درخواستیں طلب کی ہیں۔محکمہ کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق ایڈورٹائیزمنٹ نوٹیفکیشن قانون محکمہ کی ویب سائٹwww.jklaw.nic.in پر دستیاب ہے۔درخواست کی ہارڈ کاپی وصول کرنے کی آخری تاریخ21 جنوری2019 مقرر کی گئی ہے۔