جموں//دیہی ترقی محکمہ کے مرکزی سیکرٹری امرجیت سنہا نے کل یہاں ایک میٹنگ کے دوران ریاست میں مرکزی معاونت والی مختلف ترقیاتی سکیموں کی عمل آوری کا جائزہ لیا۔ مرکزی سیکرٹری نے پردھان منتری آواس یوجنا ، ایم جی نریگا ، آدھار سیڈنگ اور دیگر کئی سکیموں کی عمل آوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔اس دوران ایم جی نریگا اور چودھویں مالی کمیشن کے تحت مکمل اور زیر عمل کاموں کا بھی جائزہ لیا ۔ سیکرٹری دیہی ترقی شتیل نندا نے مرکزی سیکرٹری کو اس بارے میں مکمل تفصیلات دیں۔امرجیت سنہا نے کہا کہ مرکزی حکومت دیہی علاقوں میں بنیادی ڈھانچے کے فروغ کے لئے ریاستی سرکار کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔انہوں نے ریاست میں پنچایتی انتخابات کے احسن انعقاد کے لئے گورنر انتظامیہ کی سراہنا کی۔میٹنگ میں مرکز ی جوائنٹ سیکرٹری برائے دیہی ترقی چرنجیت سنگھ ، کمشنر سیکرٹری تعمیرات عامہ خورشید احمد شاہ ، سیکرٹری دیہی ترقی شیتل نندا ، ڈائریکٹر جنرل رول ڈیولپمنٹ جموں ، ناظم دیہی ترقی کشمیر اور دیگر کئی افسران موجود تھے۔