جموں//چیف سیکرٹری بی وی آر سبھرامنیم کی ہدایات پر بجلی محکمہ نے محکمانہ پروموشن کمیٹی میٹنگوں کا انعقا دکر کے کئی افسروں کو ترقیوں سے نوازا ہے۔اس سلسلے میں 110 جونیئر انجینئروں کو انچارج اسسٹنٹ انجینئروں ، 73 انچارج اسسٹنٹ انجینئروں کو انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئر وں ، 3 انچارج اسسٹنٹ ایگزیکٹیو انجینئروں کو انچارج ایگزیکٹیو انجینئروں جبکہ 6 انچارج ایگزیکٹیو انجینئروں کو سپر انٹنڈنگ انجینئر وں کے حیثیت سے ترقی دی گئی ہیں۔محکمہ نے انجینئر نگ خدمات کے مختلف زمروں کے سنیارٹی لسٹ کو بھی حتمی شکل دی ہے۔