جموں//جموں وکشمیرکودرپیش مسائل کاموثرنپٹارہ متحرک نیشنل کانفرنس ہی کرسکتی ہے۔ ان خیالات کااظہار گزشتہ روز شاہ تالاب بڑی براہمناں،وجے پوراسمبلی حلقہ میں منعقدہ این سی ورکروں کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئرپارٹی لیڈر وسابق وزیرسرجیت سنگھ سلاتھیہ نے کیا۔انہوں نے کہاکہ ریاست اس وقت بحرانی صورتحال سے گزررہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ریاست کودرپیش تمام اقتصادی اورترقیاتی بحران سے نکالنے کیلئے نیشنل کانفرنس کامتحرک ہوناضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس ریاست کوبحران سے نکالنے کی متمنی ہے۔سلاتھیہ نے کہاکہ ریاست کے سیکولرتانے بانے اورآپسی رواداری کوتقویت اوربرقراررکھنے کیلئے نیشنل کانفرنس ہمیشہ سرگرم رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیشنل کانفرنس شیخ محمدعبداللہ کے نقش وقدم پرعمل پیراہے۔سلاتھیہ نے نیشنل کانفرنس کارکنان پرزوردیاکہ وہ لوگوں کی پریشانیوں کاازالہ کرنے کیلئے کام کریںاورتلقین کی کہ وہ نیشنل کانفرنس کوزمینی سطح پرمضبوط کریں۔ سلاتھیہ نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگ آئے روزگولہ باری سے متاثرہوتے ہیں اورفصل بیجائی اورکٹائی کے وقت بھی انہیں شدیدمشکلات جھیلناپڑی ہیں اوران لوگوں کی زندگی پرمضراثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کی معاشی حالت کے پیش نظرحکومت کوچاہیئے کہ انٹرنیشنل بارڈرکے پانچ کلومیٹردائرے کے اندررہنے والے نوجوانوں کوفوج اورپیراملٹری فورسزمیں بھرتی کیلئے خصوصی مہم شروع کی جائے۔انہوں نے کہاکہ متعددبار مرکزی حکومت نے سرحدی علاقوں کے نوجوانوں کوروزگارکے مواقعے فراہم کرنے کے وعدے کئے ہیں لیکن ابھی تک وہ وعدے پورے نہیں کیے گئے ہیں۔انہوں نے وزارت داخلہ سے اُمیدکہ وہ اس سلسلے میں مثبت اقدامات اٹھائے گی ۔انہوں نے ریاستی گورنرسے اپیل کی کہ سرحدی علاقوں کے لوگوں کوبہتررہائش کی سہولیات فراہم کی جائیں اورمتبادل رہائش گاہیں دی جائیں۔اس موقعہ پرضلع صدرنیشنل کانفرنس موہندرگپتانائب صدر ،وجے سنگھ بلاک صدربھگوان سنگھ، ضلع سیکریٹری اوم پرکاش اتری سابق میونسپل کمیٹی رمن گپتا کے علاوہ سرپنچ شہنازاختر، تجیندرکور، دلجیت سنگھ، برج پال سنگھ، بلونت سنگھ ، مدھوچاڑک اورسابق سرپنچ محمد صادق ،غلام نبی ،جگدیش سنگھ ،گلاب دین، رشیداحمد، محمدیونس اورایوب دین بھی موجودتھے۔