بنی// 29 دسمبر کو سرجیکل سٹرائیک کی سالگرہ پر گورنمنٹ ڈگری کالج بنی میں ایک پروگرام کاانعقادکیاگیاتھاجس میںایک پروفیسرنے قومی ترانہ کے دوران کھڑے ہونے کی جسارت نہیں کی جس پرکالج کے طلباء نے اعتراض جتایاہے ۔گذشتہ روزطلباء نے ٹیچرپرقومی ترانے کی بے حرمتی کاالزام عائدکرتے ہوئے احتجاج کیا۔اگرچہ اس معاملے کی شکایت ایس ڈی ایم بنی کے پاس کرائی گئی تھی لیکن کوئی کاروائی نہ ہونے پرطلباء نے برہمی کااظہارکیا۔طلباء نے احتجاج کرتے ہوئے مانگ کی کہ قصوروارٹیچرکیخلاف کاروائی عمل میں لاکراسے کالج سے برخواست کیاجائے۔