مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے کیری گلہوتہ علاقہ کے مکینوں نے جموں وکشمیر پولیس کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ انہوں نے شہناز اختر کے قاتلوں کو بے نقاب کر دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی پونچھ ،ایس ڈی پی او مینڈھر اور گورسائی پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او کی ٹیم نے قاتلوں کو بے نقا ب کرنے میں ایک اہم رول ادا کیا ہے ۔مقامی لوگوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ اس قتل کیس میں مزید افراد کی ملوث ہو سکتے ہیں تاہم جموں وکشمیر پولیس کو چاہئے کہ وہ اس سلسلہ میں تفصیلی تحقیقات انجام دے کر دیگر افراد کو گرفتار کر کے متاثرین کو انصاف فراہم کرنے میں اپنا رول ادا کرئے ۔مقامی معززین نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ شہناز اختر کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دلائی جائے تاکہ آئندہ کوئی بھی شخص بیٹیوں کیساتھ اس طرح کا سلوک نہ ہو سکے ۔