جموں//جموں کشمیربچاﺅ تحریک کے صدر اور سابق وزیر عبدالغنی وکیل نے ایک بیان میں شوپیاں میں فوج کی فائرنگ سے دو نوجوانوں کی ہلاکت پر کافی رنج و غم اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اس المناک واقع کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر صورت میں سیکورٹی فورسز کو اپنا فرض نبھانے کے وقت بھر پور احتیاط سے کام لینا چاہیے۔انہوں نے اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اگر ایسے واقعات بار بار سرزد ہوتے رہے تو عوام اس حد تک قومی دھارے سے دور ہوتے جائیں گے۔