مینڈھر //مینڈھر کے سرحدی علاقہ میں آباد لوگوں کو بجلی کی فراہمی کےلئے ایک 25کے وی کا ٹرانسفارمر دیا گیا جبکہ اس دوران پانی جمع کرنے کےلئے ٹینک بھی تقسیم کئے گئے ۔اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ نے بجلی ٹرانسفارمر کا افتتاح کیا جبکہ اس سلسلہ میں منعقدہ پروگرام میں ضلع ترقیاتی کمشنر کے علاوہ ایس ایس پی پونچھ ،فوج کے بریگیڈیر ودیگر آفیسران کےساتھ ساتھ ایس ڈی ایم مینڈھر ،ایس ڈی پی ا و مینڈھر ،تحصیلدار بالا کوٹ ومتعلقہ محکمہ کے آفیسران اور معززین نے بھی شرکت کی ۔اس موقعہ پر بولتے ہوئے فوجی آفیسران نے کہا کہ صفر لائن کے قریب آباد لوگوں کو بجلی جیسی سہولیا ت فراہم کرنے کےلئے ٹرانسفارمر فراہم کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کےلئے فوج کی جانب سے اس سے قبل بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سرحدی علاقہ ہونے کی وجہ سے ان کو ہر طرح کی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں ہیں تاہم فوج کی مدد سے ان کو کچھ حد تک سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔اس دوران فو ج کی جانب سے مکینوںمیں پانی جمع کرنے کےلئے ٹینک بھی تقسیم کئے گئے ۔مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس نوعیت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔