کابل/یو این آئی//افغانستان پر طالبان کے قبضے اور امریکی افواج کے مکمل انخلاء کے بعد طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدنے کہا ہے کہ گروپ ملک کا کنٹرول حاصل کرنے اور غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد بنیادی طور پر چین کی سرمایہ کاری پر انحصار کرے گا۔اطالوی اخبار ’لاریپبلیکا‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ’طالبان، معاشی ترقی کے لیے چین کی مدد سے لڑائی کریں گے‘۔طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل پر 15 اگست کو قبضہ کر لیا تھا جبکہ معاشی طور پر تباہی اور بھوک و افلاس کے خدشات کے ساتھ 31اگست کو افغانستان میں 20 سالہ مغربی جنگ کا خاتمہ ہوگیا تھا۔