سرینگر //شب برات کے سلسلے میں آج جامع مسجد میں ہونے والی وادی کی سب سی بڑی تقریب منسوخ کی گئی ہے۔انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر نے ایک بیان میں کہاہے کہ COVID-19 کی تازہ لہر کی وجہ سے شب برات کی تقریب منسوخ کی گئی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ میرواعظ عمر فاروق کی اگست 2019 سے مسلسل خانہ نظر بندی کے سبب مجلس وعظ و تبلیغ اور توبہ و استغفار کا انعقاد بھی ممکن نہیں ہے۔بیان میں کہا گیا کہ شب برات کی تقریب کی منسوخی عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رہنما خطوط ، طبی ماہرین کی آرااور COVID-19 کی بڑھتی ہوئی شرح کے پیش نظر کی گئی ہے۔بیان میں انجمن نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ COVID-19 کے رہنما اصولوں SOP's پر سختی سے عمل کریں اور بارگاہ خداوند قدوس میں انفرادی طور پر مہلک وبا سے مکمل نجات کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مقدس ماہ رمضان کی آمد اور نماز تراویح کے اہتمام کے سلسلے میں انجمن اوقاف عنقریب فیصلہ لیکر عوام تک صورتحال کے حوالے سے اعلان کریگی۔واضح رہے کہ29مارچ یعنی آجشب برات منائی جارہی ہے۔